اپنی گلوکاری کو وقت نہیں دے پا رہی‘پریانکاچوپڑا
اپنے گلوکاری کے کریئر کو صحیح انداز سے وقت نہیں دے پارہی ‘اداکارہ
اتوار 3 جنوری 2016 11:28
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جنوری۔2016ء)بالی ووڈ اداکارہ اور گلوکارہ پریانکا چوپڑا اس وقت اپنے امریکی سیریل ’کوانٹیکو‘ اور بولی وڈ فلم ’باجی راوٴ مستانی‘ کے باعث خبروں میں اتنی نمایاں ہیں کہ کسی کو یاد بھی نہیں کہ وہ ایک گلوکارہ بھی ہیں-ہندوستان ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے پریانکا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے گلوکاری کے کریئر کو صحیح انداز سے وقت نہیں دے پارہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا ’ایمانداری سے بتاوٴں تو گلوکاری آج کل پسِ پشت ہے، میں اسٹوڈیو میں وقت گزارنے اور وہاں گلوکاری کرنے کو یاد کرتی ہوں۔ مجھے امید ہے کہ میں جلد گلوکاری دوبارہ شروع کر سکوں، لیکن اس وقت میں اپنے شو اور فلموں کو گلوکاری پر ترجیح دے رہی ہوں۔ مجھے امید ہے کہ ان کے درمیان وقت ملا تو میں گلوکاری میں بھی کچھ کروں گی۔(جاری ہے)
ہو سکتا ہے کہ امریکی ٹی وی سیریل ’کوانٹیکو‘ کا ایک اور سیزن بھی پیش کیا جائے، تو کیا ایسا ہونے پر پریانکا بولی وڈ میں بھی کم نظر آئیں گی؟اس متعلق پریانکا کا کہنا تھا کہ مجھے ہندی فلمیں بے حد پسند ہیں، اور ان میں کام کیے بغیر میں خود کو ایک اداکار تصور نہیں کر سکتی۔
شاید اس ہی لیے لوگ مجھے دیسی گرل بلاتے ہیں۔ میری ترجیح ہمیشہ اچھی فلم میں اچھا کردار ہے، پھر چاہے وہ انگریزی میں ہو یا ہندی میں کوئی بھی فلم اگر میرے معیار کے مطابق ہوئی تو میں اس میں اداکاری ضرور کروں گی پھر چاہے وہ بولی وڈ ہو یا ہولی وڈ۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
-
شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر آفتاب اقبال نے کمرہ میں لاک کر دیا،شفاعت علی
-
احمد علی بٹ کی سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' پر سخت تنقید
-
نسیم شاہ کو بولر کا ہیش ٹیگ دوں گی، بھارتی ماڈل اروشی روٹیلا
-
شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کی تفصیلات شیئرکردیں
-
ہیرا منڈی سیریزپرپاکستان سے ڈھیروں پیارملا ہے: سنجے لیلا بھنسالی
-
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اچانک ہسپتال داخل
-
عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار،ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شین نگم کی تصدیق
-
دومرتبہ آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارکوجنسی ہراسانی کے ایک اورالزام کا سامنا
-
شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کرنے کااعلان
-
یکطرفہ محبت خوبصورت ہے اور سکون دیتی ہے،خوشحال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.