ارجنٹائن میں ڈاکار ریلی کا آغاز ہو گیا
اتوار 3 جنوری 2016 14:05
بیونس آئرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جنوری۔2016ء) ڈاکار ریلی ارجنٹائن میں شروع ہو گئی ہے۔ بیونس آئرس سے روساریو تک کے افتتاحی مرحلے میں دفاعی چیمپئن ناصر العطیہ اور ان کے شریک پائلٹ لوتھیو بومیل نے سبقت حاصل کر لی ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق نو ہزار کلو میٹر طویل ریلی کے تین سو سینتالیس شرکاء ہیں اور اس میں ایک سو گیارہ کاریں، ایک سو چھتیس موٹر سائیکل اور پینتالیس چار پہیوں والے موٹر بائیک اور پچپن ٹرک حصہ لے رہے ہیں جو ارجنٹائن اور بولیویا سے گزریں گے۔
گزشتہ چار ڈاکار ریلیوں کے فاتح ناصر العطیہ آل فور ٹیم میں شامل منی کار میں سوار ہیں۔ ریلی میں آزمودہ کار ہسپانوی ڈرائیور وان نینی روما، فن لینڈ کے میکو ہرونین ، ارجنٹائن کے اورلینڈو، سکی کے سابق پولش اولمپک چیمپئن ایڈم ملائسز بھی شریک ہیں۔فرانس ، امریکا ، چیک جمہوریہ کے ڈرائیوروں کے علاوہ موٹر بائیک کیٹگری میں پانچ بار کے چیمپئن سپین کے مارک کوما بھی شامل ہیں۔ ریلی کا اختتام سولہ جنوری کو روساریو ہی میں ہو گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی ایس ایل 10 کیلئے ونڈو تجویز کر دی گئی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: پاک بھارت ٹاکرے کیلئے ٹکٹوں کی قیمتیں 'دگنی' ہوگئیں
-
دو پاکستانی کھلاڑی آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے ٹریننگ سیشن سے محروم
-
آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات
-
نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر کورے اینڈرسن امریکی ٹیم میں شامل
-
ویسٹ انڈیز نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کی ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے کوچنگ سٹاف کا اعلان کردیا
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.