آئی ایس آئی ایس کی نئی ویڈیو برطانیہ کے لیے جاسوسی کرنے والے پانچ افراد کی ہلاکت دکھائی گئی ہے
ویڈیومیں موجودموادکا جائزہ لے رہے ہیں:برطانوی حکام
عمر جمشید پیر 4 جنوری 2016 10:59
لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 04 جنوری۔2015ء) دولتِ اسلامیہ(آئی ایس آئی ایس )نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایک نوجوان لڑکا اور ایک آدمی برطانوی لہجے بول رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں برطانیہ کے لیے جاسوسی کرنے والے پانچ افراد کی ہلاکت دکھائی گئی ہے۔یہ دس منٹ کے دورانیے پر مشتمل ہے ویڈیو میں موجود شخص برطانیہ پر حملوں کی دھمکی دیتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ ڈیویڈ کیمرون کے نام پیغام ہے بعد میں ایک لڑکا دکھائی دیتا ہے جس کی آزاد ذرائع سے کوئی شناخت نہیں ہو سکی وہ غیر مسلموں کو مارنے کے بارے میں بات کرتا ہے۔
دوسری جانب برطانیہ کے دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ اس ویڈیو میں موجود مواد کا جائزہ لے رہے ہیں۔اس نئی ویڈیو میں پانچ مردوں کو دکھایا گیا ہے جنھوں نے جمپ سوٹ پہن رکھے ہیں۔(جاری ہے)
ان کے جرم کے بارے میں بتانے کے بعد کسی صحرا کے منظر میں ان کے سر اور پشت پر گولیاں مارے جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ لگتا ہے کہ یہ لوگ شدید دباوٴ میں بول رہے ہیں اور شاید مکمل طور پر بے قصور ہیں۔
ان پانچ افراد میں سے چند کا کہنا تھا کہ وہ شام کے شہر رقعہ سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ ایک اور کا کہنا تھا کہ ان کا لبیا سے تعلق ہے تاہم کسی نے یہ نہیں کہا کہ اس کا تعلق برطانیہ سے ہے بظاہر ہلاکتوں کے بعد ایک چھوٹا لڑکا جس کی عمر تقریباً چھ یا سات سال ہوگی فوجی وردی جیسے لباس میں ملبوس کچھ دور کھڑا دکھائی دیتا ہے۔ادارے کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو برطانیہ سے تعلق رکھنے والے دولتِ اسلامیہ کے رکن محمد عموازی جو جہادی جان کے نام سے مشہور تھا کی ڈرون حملے میں ہلاکت کے دو ماہ بعد سامنے آئی ہے وہ کہتے ہیں کہ اب حالیہ ویڈیو سے لگتا ہے کہ ایک دوسرا شخص جان جہادی کا بھیس بدل کر ان کی جگہ لینے کی کوشش کر رہا ہے۔رپورٹ کہا گیا ہے کہ ماسک چڑھائے ہوئے شخص کی شناخت معلوم نہیں تاہم حکام اس کا پتہ لگانے کی کوشش کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
کینیڈا میں مودی سرکارکے ہاتھوں ہردیپ سنگھ نجرکے قتل کیس میں گرفتاریاں شروع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.