محمد عامر ایک بار پھر لارڈ میں باؤلنگ کروانے کے خواہاں
پیر 4 جنوری 2016 11:33
لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار4 جنوری- 2016ء) فاسٹ بولرمحمدعامر نے کہا ہے کہ کارکردگی دکھا کر کرکٹ حلقوں کا اعتماد حاصل کروں گا ، انگلینڈ میں دوبارہ کھیلنا اور لارڈز میں پھر باؤلنگ کرانا چاہتا ہوں ۔
(جاری ہے)
دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم میں جگہ بنانے کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں فاسٹ بولر محمد عامرکا کہنا تھا کہ وہ آہستہ آہستہ لوگوں کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ، وہ اب پہلے سے مختلف اور زیادہ مثبت انسان ہیں ، انہیں کم عمری میں بہت سے تجربات ہوئے تاہم مستقبل کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے ہیں ، کوئی انہیں برا کہے تو انہیں خود کو اچھا ثابت کرنے کا موقع بھی ملنا چاہیے ، وہ ایک کی رائے کی قدر کرتے ہیں ۔
دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم کے ٹریننگ کیمپ میں شرکت کے حوالے سے محمد عامر کا کہنا تھا کہ ان کی کیمپ میں سب سے ملاقات ہوئی اور انہیں خوشی ہے کہ سب نے ان کی بات سنی ، اب یہ تو وقت ہی بتائے گا کہ انہیں قبول کیا جاتا ہے یا نہیں تاہم یقین ہے کہ انہیں کھیلتا دیکھ کر قبول کرلیا جائے گا ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.