فضائیہ کے ایئر وائس مارشل فاروق حبیب کی ایئر مارشل اور ایئر کموڈور محمد خالد دبیر کی ایئر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی
پیر 4 جنوری 2016 18:27
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء)حکومت نے ایئر وائس مارشل فاروق حبیب کو ایئر مارشل اور ایئر کموڈور محمد خالد دبیر کو ایئر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے۔ یہ بات پیر کو جاری ہونے والے باضابطہ نوٹیفیکیشن میں بتائی گئی۔ ایئر مارشل فاروق حبیب نے جون 1982ء میں پاک فضائیہ میں جنرل ڈیوٹی پائلٹ کی حیثیت سے کمیشن حاصل کیا تھا۔
اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے فائٹر سکوارڈن، آپریشنل ایئر بیس کی کمان کی اور کمانڈنٹ ایئر وار کالج فیصل کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔ وہ سعودی عرب میں بھی ڈیپوٹیشن پر تعینات رہے۔ ایئر ہیڈ کوارٹرز میں ان کی اسٹاف تعیناتیوں میں ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز برانچ اور اسسٹنٹ چیف آف ایئر اسٹاف (سیفٹی) شامل ہیں۔(جاری ہے)
اس وقت وہ ایئر ہیڈ کوارٹرز میں ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف (تربیت) انجام دے رہے ہیں۔
وہ ڈیفنس اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز میں ماسٹرز ہیں۔ انہیں ستارہ ء امتیاز (عسکری) مل چکا ہے۔ ایئر وائس مارشل محمد خالد دبیر نے نومبر 1985ء میں پاک فضائیہ میں جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے فائٹر سکوارڈن اور آپریشنل ایئر بیس کی کمان کی۔ ایئر ہیڈ کوارٹرز میں ان کی تعیناتیوں میں ڈائریکٹر (جی ڈی) گروپ اور اسسٹنٹ چیف آف ایئر اسٹاف (پرسانل آفیسرز) شامل ہیں۔ انہوں نے چیف آف ایئر اسٹاف کے سیکریٹری کی حیثیت سے اور سعودی عرب میں ڈیپوٹیشن پر بھی خدمات انجام دیں۔ وہ اسٹریٹجک اسٹڈیز میں ماسٹرز ہیں۔ انہیں تمغہ ء امتیاز (عسکری) مل چکا ہے۔مزید اہم خبریں
-
غزہ: جنگ کی ہولناکیوں سے بچے ہکلاہٹ اور کم گوئی کا شکار
-
مشرق وسطیٰ کا بڑھتا بحران شام تک پھیلنے کا خدشہ، یو این خصوصی نمائندہ
-
عالمی ادارہ صحت کی لبنان کے لیے مزید امداد کی اپیل
-
افریقہ میں ایم پاکس کی روک تھام کے لیے 59 ملین ڈالر درکار، یونیسف
-
اسلام آباد میں گھمبیر صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، مولانافضل الرحمٰن
-
پارلیمنٹ کے بعد آئینی ترمیم کے نام پر عدلیہ کو بھی یرغمال بنانے کی کوشش ہو رہی ہے
-
آئینی ترمیم غلط ہوئی تو سپریم کورٹ ماننے سے انکار کرسکتا ہے
-
وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید
-
اجازت نہ ملی تو مینارپاکستان کو احتجاج گاہ بنا دیں گے، عمران خان
-
سپریم کورٹ آئین میں کسی چیز کا اضافہ یا کچھ ری رائٹ نہیں کرسکتا
-
چیف جسٹس اوروکیل اسلامک یونیورسٹی میں تلخ کلامی
-
پی ٹی وی کے اینکر کے حوالے سے حنیف عباسی کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، عطا تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.