امن فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مرحلے کا آغاز پرسوں ہو گا

بدھ 6 جنوری 2016 12:53

امن فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مرحلے کا آغاز پرسوں ہو گا

اسلام آباد ۔ 06 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 جنوری۔2016ء) خیبرایجنسی فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام امن فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مرحلے کا آغاز جمعہ سے جمرود فٹ بال سٹیڈیم میں ہوگا۔

(جاری ہے)

فاٹا فٹ بال ایسوسی ایشن کے سنیئر نائب صدر اصغر خان آفریدی نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 52 ٹیمیں ناک آؤٹ سسٹم پرشرکت کر رہی ہیں ، ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 10 جنوری کو کھیلا جائے گا اور ٹورنامنٹ کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔