صوبائی حکومت مردان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے 3کروڑ 90لاکھ روپے خرچ کریگی، افتخار علی مشوانی
بدھ 6 جنوری 2016 15:12
مردان۔06 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 جنوری۔2016ء)ڈیڈک چےئرمین مردان ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے کہا ہے کہ رواں مالی سال صوبائی حکومت ضلع مردان میں 3کروڑ 90لاکھ روپے کھیلوں کے فروغ خر چ کریگی۔ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے۔ ضلع مردان میں کھیل کھود کے میدانوں کو آباد کرنے کیلئے کروڑوں روپے کے منصوبوں پر کام جلد شروع کیا جائیگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپورٹس کمپلیکس مردان میں صوبائی حکومت کی طرف سے ضلع بھر کے مختلف سپورٹس ایسوسی ایشنز میں کھیلوں کا سامان تقسیم کرنے کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ ، ضلعی کونسلرز ، علی گوہر خان ،عبدالستار خان، اور مختلف سپورٹس ایسوسی ایشنز کے سربراہان نے خطاب کیا۔(جاری ہے)
ڈیڈک چےئرمین نے مردان سپورٹس کمپلیکس کے تمام حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔
سپورٹس کمپلیکس میں مسائل کے حل کیلئے ڈسٹرکٹ سپورٹس ٓفیسر کو ایک ہفتے کے اندر اندر اجلاس بُلانے کے بھی ہدیات کی۔ اُنہوں نے کہا کہ کہا کہ کھیل کھود انسانی صحت کیلئے اہم حیثیت رکھتے ہیں۔ آج کل کے جدید مشینی دور میں لوگ آرام پسند اور سست ہوگئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے ہسپتال آباد ہیں اور کھیل کے میدان ویران پڑے ہیں۔ ترقی یافتہ ممالک میں کھیل کھود اور دیگر جسمانی سرگرمیوں پر زور دیا جاتا ہے۔ جسکی وجہ وہ زندگی کے ہر میدان میں ہم سے آگے ہیں اس لئے صوبائی حکومت صوبہ بھر میں کروڑوں روپے کے مختلف کھیلوں کا سامان اضلاع کے سطح پر تقسیم کررہی ہے۔ اس ضمن میں صوبائی حکومت ضلع مردان میں 3کروڑ 90لاکھ روپے کھیلوں کے فروغ خر چ کریگی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.