ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے ایک بار پھر صحافی سے خراب رویے کا دفاع
جمعرات 7 جنوری 2016 16:20
لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار7جنوری- 2016ء) قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے گزشتہ روز صحافی سے بدکلامی کے بعد پیدا ہونے والے تنازع میں اپنا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ دوسروں کا احترام کیا اور وہ دوسروں سے بھی اسی چیز کی امید رکھتے ہیں ۔ آفریدی نے اپنے اس رویے کا دفاع کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں بدترین شکست کی ذمے داری قبول کی ۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ دوسروں کی عزت کرتے ہیں اور دوسروں سے بھی یہی امید رکھتے ہیں ، وہ 20 سال سے پرفارمنس کے بل بوتے پر ہی ٹیم کا حصہ ہیں اور کیریر کا شاندار اختتام کرنا چاہتے ہیں ، ان ہی کی قیادت میں ٹی ٹونٹی ٹیم عالمی نمبر دو بنی تھی لیکن بنیادی غلطیوں کی وجہ سے انگلینڈ سے شکست کھا گئے جس سے ہماری درجہ بندی پر بھی فرق پڑا ۔(جاری ہے)
آفریدی نے امید ظاہر کی کہ کھلاڑی عمدہ کھیل کے ذریعے اپنی رینکنگ بہتر بنائیں گے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے آفریدی سے سوال کیا تھا کہ ٹی ٹونٹی کپتانوں میں آپ کی ہار کا تناسب سب سے زیادہ ہے اور ٹیم بھی عالمی درجہ بندی میں چھٹے نمبر پر موجود ہے، آپ کو لگتا ہے کہ قیادت کے انداز میں کچھ تبدیلی لانے کی ضرورت ہے؟. اس سوال پر شاہد آفریدی طیش میں آ گئے اور بظاہر مسکراتے ہوئے صحافی کو جواب دیا کہ 'ہمیشہ مجھے آپ سے امید تھی کہ آپ گھٹیا سوال ہی کریں گے ۔ ان کے اس رویے پر صحافیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کیمپ کا بائیکاٹ کر کے آفریدی سے معافی کا مطالبہ کیا ۔ آفریدی کے اس رویے کی رمیز راجہ ، محسن خان ، سرفراز نواز سمیت دیگر سابق کھلاڑیوں نے بھی شدید مذمت کی تھی ۔ گزشتہ سال نومبر میں بھی مذکورہ صحافی نے آفریدی سے یہی سوال کیا تھا جس کا انہوں نے ملتا جلتا جواب دیا تھا ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
-
باکسر عامر خان نے ایک لاکھ ڈالر کی اکیڈمی بند ہونے کے بعد پاکستان چھوڑ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.