پنجاب حکومت کا 9 ڈویژنز میں کرکٹ اکیڈمیاں بنانے کا فیصلہ
ہفتہ 9 جنوری 2016 13:11
لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار9جنوری- 2016ء) آئی سی سی کے صدر ظہیر عباس کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی مدد سے کرکٹ اکیڈمیز کے قیام سے کرکٹ کے فروغ میں مدد ملے گی جبکہ نئی نسل کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے میں بھی کامیاب ہو جائیں گے ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کےمطابق پنجاب حکومت اور آئی سی سی کے صدر کے درمیان پنجاب سپورٹس بورڈ میں ایک معاہدے پر دستخط اور یادداشت کا تبادلہ کیا گیا جس کے مطابق ظہیر عباس پنجا ب حکومت کے کرکٹ اکیڈمیز منصوبے کے سربراہ کے طور پر کام کریں گے ۔
منصوبے کے مطابق پنجاب کے نو ڈویژنز میں کرکٹ اکیڈمیز قائم کی جائیں گی ۔ صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد کے مطابق اکیڈمیز کا جال پنجاب بھر میں پھیلایا جا رہا ہے ، لاہور میں 29 میدان لڑکوں کے لیے جبکہ خواتین کرکٹرز کیلئے کنیئرڈ کالج میں کرکٹ اکیڈمی کا قیام اسی سال عمل میں لایا جائے گا ۔ معاہدے کے تحت کوچنگ سٹاف ظہیرعباس منتخب کریں گے جب کہ اکیڈمیز کے قیام کا ابتدائی مرحلہ لاہور ، ملتان اور راولپنڈی میں مکمل کیا جائے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.