62 ویں قومی ہاکی چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میچ میں نیشنل بینک اور پی آئی اے کے کھلاڑی آپس میں گتھم گتھا ،ایک دوسرے پر ہاکیاں برسادیں، ایک کھلاڑی زخمی،انتظامیہ نے بچ بچاؤ کروا یا
ہفتہ 9 جنوری 2016 18:09
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) کراچی میں جاری 62 ویں قومی ہاکی چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل کے اختتام پر نیشنل بینک اور پی آئی اے کے کھلاڑی آپس میں گتھم گتھا ہوگئے ،ایک دوسرے پر ہاکیاں برسادیں،پی آئی اے کی ٹیم کا ایک کھلاڑی زخمی،انتظامیہ نے بچ بچاؤ کروایا۔
(جاری ہے)
تفصیلا ت کے مطابق ہفتہ کو کھیلے جانے والے 62 ویں قومی ہاکی چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں پی آئی اے کی ٹیم نے نیشنل بینک آف پاکستان کی ٹیم کو 1.0 سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
میچ کے دوران نیشنل بینک کے کھلاڑیوں سے جب کچھ نہ بن پڑا تو محمد عمران نامی کھلاڑی نے پی آئی اے کے محمد اختر کو ہاکی ماردی جس کے نتیجے میں وہ معمولی زخمی ہوگئے۔میچ کے اختتام پر جب دونوں ٹیمیں مصافحہ کررہی تھیں تو محمد اختر نے بدلہ لینے کیلئے محمد عمران کو ہاکی دے ماری جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آپس میں گتھم گتھاہوگئے اور ایک دوسرے پر ہاکیاں برسادیں۔کھلاڑیوں کی لڑائی کے دوران موقع پر موجود ٹیم آفیشلز نے بچ بچاؤ کروادیامزید کھیلوں کی خبریں
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
-
باکسر عامر خان نے ایک لاکھ ڈالر کی اکیڈمی بند ہونے کے بعد پاکستان چھوڑ دیا
-
یوراج سنگھ نے پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں میں شامل کرلیا
-
اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہیں، بھارت کو بھی ٹیم پاکستان بھیجنی چاہیے : احسن اقبال
-
عرفان محسود نے ’تحقیر آمیز‘ رویے پر کے پی حکومت کو 5 لاکھ روپے واپس کردیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.