کاشتکاروں کو کماد کی بہتر پیداوار کے لیے منظورشدہ اقسام کاشت کرنے کی ہدایت
پیر 11 جنوری 2016 14:17
لاہور ۔11 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 جنوری۔2016ء)محکمہ زراعت پنجاب نے کماد کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ کماد کی بہاریہ کاشت کا موزوں وقت 15مارچ ہے۔ ترجمان کے مطابق کماد کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے کاشتکار پنجاب میں محکمہ زراعت کی صرف منظورشدہ اقسام کاشت کریں۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ کماد کی اگیتی تیار ہونے والی منظور شدہ اقسام میں سی پی77-400، سی پی ایف243، سی پی ایف237، ایچ ایس ایف240اور ایچ ایس ایف 242شامل ہیں۔
جبکہ درمیانی تیار ہونے والی اقسام ایس پی ایف 213،ایس پی ایف245، ایس پی ایف 234، سی پی ایف246، سی پی ایف247 اور سی پی ایف 248ہیں۔ایس پی ایف 234صرف راجن پور، بہاولپوراور رحیم یارخان کے اضلاع کے لیے موزوں ہے۔کماد کی فصل سے بھرپور پیداوار کے حصول کے لیے کاشتکار منظور شدہ اقسام کے صحت مند بیج کا انتخاب کریں اورشرح بیج 100تا120من فی ایکڑرکھیں۔مزید تجارتی خبریں
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
-
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ
-
ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی
-
برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ
-
100اور1500مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہو گی
-
سرگودہا، 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کوہوگی
-
عالمی اورمقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے اضافہ
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.