پاک بھا رت قومی سلامتی مشیروں کی’خفیہ ملاقات'کا امکان
منگل 12 جنوری 2016 11:46
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) ہندوستان کے پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملے کے بعد پاک-ہند کشیدہ سفارتی صورت حال کے حوالے سے اب تک یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ ’کیا پاکستان اور ہندوستان کے خارجہ سیکریٹریز جمعے کے روز ملاقات کریں گے؟‘تاہم اس حوالے سے ہندوستانی چینل این ڈی ٹی وی کی ایک مبہم رپورٹ میں یہ تجویز پیش کی گئی ہے کہ دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیر، خارجہ سیکریٹریز کی ملاقات سے قبل کسی تیسرے ملک میں ایک 'خفیہ ملاقات' کرسکتے ہیں۔
این ڈی ٹی وی نے پاکستانی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہندوستان کی جانب سے پٹھان کوٹ حملے کے حوالے سے فراہم کیے جانے والے ثبوتوں کی جانچ پڑتال ابھی مکمل نہیں ہوئی ہے اور پٹھان کوٹ حملے کے مبینہ 6 حملہ آوروں کی پاکستان میں شناخت ممکن نہیں ہوسکی۔(جاری ہے)
ہندوستانی چینل کا کہنا تھا کہ ’دونوں ممالک کے درمیان تضادات کے خاتمے اور دہشت گردی کی تحقیقات کے لیے ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دووال، اپنے پاکستانی ہم منصب ناصر خان جنجوعہ سے کسی بھی تیسرے ملک میں آئندہ چند روز میں ملاقات کر سکتے ہیں۔
ٹی وی چینل کا دعویٰ تھا کہ ’ہندوستان کی مدد کے حوالے سے کردار ادا کرتے ہوئے پاکستان کے جنوبی پنجاب میں 5 گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں، تاہم حکومت کی جانب سے ان افراد کی شناخت کے حوالے سے سرکاری تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں‘۔دوسری جانب پٹھان کوٹ دہشت گردی حملے کے کیس میں ایک علیحدہ پیش رفت میں ہندوستان کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے ایئربیس حملے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی لاشوں کی شناخت کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے انٹر پول سے بلیک کارنر نوٹس حاصل کرنے کی کوششیں شروع کردیہیں۔رپورٹس میں مزید کہا گیا کہ این آئی اے نے پٹھان کوٹ حملے کے مقام سے مزید ایک فون اور ایک اے کے-47 رائفل کا میگزین برآمد کرلیا ہے۔بعد ازاں ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دووال نے مبینہ طور پر کہا کہ 15 جنوری کو پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہونے جارہے اور ہندوستان ’مذاکرات اسی صورت میں کرے گا جب پاکستان پٹھان کوٹ ائیر بیس حملے میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی' عمل میں لائے گا۔اے این آئی نیوز سروس کو دیئے گئے اپنے بیان میں ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر نے مبینہ طور پر واضح کیا کہ چونکہ مذاکرات کے لیے کوئی حتمی تاریخ مقرر نہیں کی گئی تھی، لہذا اس کی منسوخی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ تاہم انھوں نے این ڈی ٹی وی سے کی جانے والی بات چیت میں اس بات کا مزید اضافہ کیا کہ مذاکرات اْسی صورت میں ممکن ہیں جب پاکستان کارروائی کرے۔واضح رہے کہ قومی سلامتی مشیر اور وزیراعظم ہاوٴس کی جانب سے یہ بیانات ہندوستانی اخبار دینک بھاشکر میں اجیت دووال کے شائع ہونے والے انٹرویوکے بعد سامنے آئے ہیں، جس میں انھوں ں ے مبینہ طور پر کہا تھا کہ ’مذاکرات منسوخ ہوگئے ہیں
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.