ذیابیطس سے یادداشت متاثر ہونے کا خدشہ 60 فیصد تک بڑھ جاتا ہے، ماہرین صحت
بدھ 13 جنوری 2016 17:54
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جنوری۔2016ء) تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو افراد ٹائپ ٹو ذیابیطس کا شکار ہیں ان میں بھول اور نسیان مثلا ڈیمینشیاکا شکار ہونے کا خدشہ 60 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔آسٹریلیا میں کرٹن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک طویل مطالعے کے بعد کہا ہے کہ خواتین اس کیفیت کی زیادہ شکار ہوسکتی ہے جن میں شوگر کی وجہ سے دماغ میں خون کی نالیاں سکڑ جاتی ہیں اور وہ بھولنے جیسے امراض کی شکار ہوجاتی ہیں تاہم ڈیمینشیا کی سب سے عام قسم الزائیمر ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق فالج اور دماغ میں خون کی نالیوں میں کسی قسم کی رکاوٹ سے کا اثر ذیابیطس کی حامل خواتین پر بہت زیادہ ہوتا ہے۔مطالعے کی خاتون مرکزی مصنف کے مطابق سگریٹ نوشی ترک کرنے ، صحت بخش خوراک اور باقاعدہ ورزش سے ڈیمنشیا کا خطرہ کم کیا جاسکتا ہے۔(جاری ہے)
اس سروے کے لیے کرٹن یونیورسٹی کی ٹیم نے 23 لاکھ افراد کی 14 بین الاقوامی تحقیق اور سروے کا جائزہ لے کر کہا ہے کہ الزائیمر کی وجہ اب تک اچھی طرح معلوم نہیں ہوسکی البتہ اس میں دماغ کے خلیات مرنے لگتے ہیں اور بھیجے میں غیرضروری پروٹین جمع ہونا شروع ہوجاتا ہے جب کہ ڈیمنشیا خون کی فراہمی رکنے، فالج اور خون کی رگیں سکڑنے سے واقع ہوتا ہے۔
ماہرین کے مطابق ذیا بیطس گردوں، دل اور بینائی کو متاثر کرتی ہے جو ثابت ہوچکا ہے لیکن اب خصوصا خواتین میں ڈیمنشیا سے بھی اس کا تعلق واضح ہوگیا ہے اور ذیابیطس کی شکار خواتین میں اس کا خطرہ 60 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.