نامیاتی مادوں کی کمی دورکرنے کیلئے جانوروں کے گوبرکوزمین میں ڈالنے کی ہدایت

جمعرات 14 جنوری 2016 13:49

سلانوالی ۔14 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 جنوری۔2016ء)ماہرین زراعت نینامیاتی مادوں کی کمی دورکرنے کیلئے جانوروں کے گوبرکوزمین میں ڈالنے کی ہدایت کی ہے ۔ماہرین نے اے پی پی کو بتایا کہ کہ زرعی زمینوں میں نامیاتی مادوں کی مسلسل کمی ہورہی ہے۔ نامیاتی مادوں کی کمی کودوکرنے کیلئے جانوروں کے گوبرکوزمین میں ڈالاجائے۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق زرعی زمینوں میں اسں کی مقدارکم از کم 5فیصدہونی چاہیے ،لیکن پاکستان میں نامیاتی ماد ے کی مقدار ا سں سے خاصی کم ہے، جوہماری فصلوں کی پیداوارمیں کمی کاباعث ہے ا س کمی کوپوراکرنے کیلئے جانوروں کے گوبراورگرین فیورنگ (سبزکھد)سے استفادہ کیا جا ئے، تا کہ ا س کی بدولت زرعی زمینوں میں نامیاتی مادوں کی کمی دورکرنے میں مدد مل سکتی ہے۔