خانیوال،آل کلرکس ایسو سی ایشن کا اجلاس،تمام محکموں کے نمائندوں کی شرکت
جمعرات 14 جنوری 2016 20:56
خانیوال( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء)آل کلرکس ایسو سی ایشن ضلع خانیوال کا افتتاحی اجلاس زیر صدارت ملک محمد قاسم منعقد ہوا ۔ جس میں تمام ڈیپارٹمنٹس کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں تمام شر کت کنندگان نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ ملک محمد قاسم نے کہا کہ عہدے پھولوں کی سیج نہیں ہم ہر وقت تمام اہلکاران کی مدد کے لیے ہر وقت حاضر ہیں چیئر مین ایپکا میاں محمد عمران کمبوہ نے اپنے اجلاس میں خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ایپکا عہدیدار عہدے اپنے مفادات کے لیے نہیں بلکہ تمام اہلکاران کے مفادات کے لیے استعمال کریں ۔
ان عہدیداروں کو سوچنا چاہیے جن کے سامنے اہلکاروں کا استحصال ہو عزت نفس پامال ہو اور وہ سیٹوں اور عہدوں کے مزے اڑائیں جو اپنے محسن کو بھول گئے جو خالد جا وید سنگھیڑہ کی دن رات کا وشوں کو بھول گئے انہیں سوچنا چاہیے ۔(جاری ہے)
مراتب حسین شہزاد نے کہا کہ قیادت کے ساتھ ہیں ان کے تمام فیصلوں کا احترام ہماری اولین ترجیح ہے اجلا س سے سبطیں حیدر سہو ، ذکا اﷲ خان نیازی ، ذیشان قیوم ، چوہدری محمد شفیق ، سید اشفاق حسین شاہ ، احمد شبیر ، عابد لطیف چوہدری ، چوہدری عبد الرؤف ، حفیظ الرحمن ، محمد اکمل سیال ، چوہدری افتخار علی کمبوہ نے بھی خطاب کیا ۔
جنرل سیکرٹری چوہدری مسعود الرؤف کمبوہ نے کہا کہ ہمیں ذاتات سے بالاتر ہو کر اجتماعی سوچ رکھنی چاہیے ۔ اجلاس میں متفقہ قرارداد منظور کی گئی کہ حقیقی ایپکا خالد جاوید سنگھیڑہ گروپ ہی ہے ۔مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.