تحریک انصاف کی مرکزی، صوبائی اور ضلعی سطح کی تمام تنظیمی کمیٹیاں تحلیل کر دی گئیں
پارٹی چیئرمین، سیکرٹری مالیات اور سیکرٹری اطلاعات احکامات سے مستثنیٰ قرار ہوں گے، تسنیم نورانی
جمعہ 15 جنوری 2016 12:11
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی، صوبائی اور ضلعی سطح کی تمام تنظیمی کمیٹیاں تحلیل کر دی گئیں۔ تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنز تسنیم نورانی کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق پی ٹی آئی کی مرکزی، صوبائی اور ضلعی سطح کی تمام کمیٹیاں تحلیل کر دی گئی ۔ اس کے علاوہ تحریک انصاف کی نیشنل ایڈوائزری کونسل اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن سمیت تمام ونگز بھی تحلیل کر دیئے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پارٹی چیئرمین عمران خان، سیکرٹری مالیا ت اور سیکرٹری اطلاعات احکامات سے مستثنیٰ قرار ہوں گے جب کہ انٹرا پارٹی انتخابات تک معاملات چیف الیکشن کمشنر، الیکشن کمیشن اور کوارڈینیٹر کے سپرد ہوں گے۔(جاری ہے)
دوسری جانب تحریک انصاف کی رکنیت سازی مہم بھی شروع کر دی گئی جو 6 ہفتے تک جاری رہے گی، الیکشن لڑنے والے رہنماوٴں کے لئے پارٹی دفاتر اور سہولیات استعمال کرنے پر پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے۔
پی ٹی آئی انٹر اپارٹی انتخابات کے دوران جلسے جلوس کم سے کم رکھنے کی ہدایات کی گئی ہے جب کہ ناگزیر سیاسی سرگرمیوں کے لئے چیئرمین پی ٹی آئی کو ارکان پارلیمنٹ کی خدمات لینے کی اجازت دی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق رکنیت سازی مہم مکمل ہوتے ہی الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا جب کہ جعلی ووٹوں کے اندرا ج کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی بھی کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ
-
وزیراعظم کی وزارت اطلاعات کو عالمی انسداد پولیو اقدام کے ساتھ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے ایک مشترکہ ہمہ گیر آگاہی مہم چلانے کی ہدایت
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
-
صدر مملکت نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خضدار پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل کی شہادت پر اظہار تعزیت
-
پاکستان مجموعی قومی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر7 سے 8 فیصدتک نموحاصل کرنے کی صلاحیت رکھتاہے، عالمی بینک
-
اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب مزیدسماعت16مئی تک ملتوی
-
اہم سنگِ میل، پاکستان کا تاریخی خلائی مشن ’آئی کیوب قمر‘ چاند پر روانہ
-
بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے او آئی سی کے مشترکہ اقدام کی ناگزیر ضرورت ہے، وزیرخارجہ
-
صدرآصف علی زرداری کی چاند کے لئے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد
-
’’آئی کیوب قمر‘‘خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم شہبازشریف کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب مزیدسماعت16مئی تک ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.