یورپی یونین کا فلسطینیوں کی مکانات مسماری پرصہیونی حکومت کو ہرجانے کا نوٹس بھجوانے کا فیصلہ
جمعہ 15 جنوری 2016 14:42
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء) اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ یورپی یونین نے ان فلسطینی املاک کی مسماری پر اسرائیل سے ہرجانہ وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کی تعمیر میں یورپی یونین کی جانب سے فلسطینیوں کی مالی معاونت کی گئی ہے۔اسرائیلی عبرانی اخبار نے اسرائیلی وزرات خارجہ کے ڈائریکٹر برائے یورپی یونین امور’افیفیٹ بارایلن‘ کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ یورپی یونین مغربی کنارے کے سیکٹر C میں اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینی املاک کی مسماری پر صہیونی ریاست سے ہرجانے کا مطالبہ کریگا۔
خاص طورپر ان املاک کے ہرجانے کا مطالبہ کیا جائیگا جن کی تعمیر میں یورپی یونین کی جانب سے مالی مدد کی گئی ہوگی۔(جاری ہے)
اخباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یورپ فلسطین کے سیکٹر سی میں فلسطینیوں کی املاک مکانا، دکانوں اور دیگر املاک کی مسماری کو عالمی قانون کی سنگین خلاف ورزی خیال کرتا ہے۔ یورپ جہاں اس علاقے میں اسرائیلی تعمیرات کی مخالفت کررہا ہے وہیں فلسطینیوں کی املاک کو گرانے کی شدید مذمت کرچکا ہے۔
ہارٹزکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کی عہدیدار نے وزارت خارجہ اور یورپی یونین کے سفیر کے درمیان مکانات مسماری کے موضوع پرہونیوالی کسی بھی بات چیت کی تصدیق سے انکار کیا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ آنیوالے دنوں میں اس معاملے پر اسرائیل اور یورپی نمائندوں کے درمیان ان کیمرہ اجلاس ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے یورپی یونین کی جانب سے فلسطینیوں کے مکانات مسماری بارے اٹھائے گئے تمام اعتراضات مسترد کردیئے ہیں اور کہا ہے کہ مکانات مسماری کو انسانی حقوق کے معاملے سے نہ جوڑا جائے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
-
وہ جھنم میں رہتے ہیں،پرنس ولیم اورکیٹ کے بچوں کی فیشن ڈیزائنرکاچونکا دآینے والاانکشاف
-
اقوامِ متحدہ کا اسرائیل پر امداد روکنے کا الزام، قحط کا انتباہ
-
اسرائیل کا ایران کے خلاف انتقامی حملوں میں ملوث ہونے کا اعتراف
-
بھارت، ماں نے اپنے کمسن بیٹے کو مگرمچھوں کی نہرمیں پھینک دیا
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.