مسلمان فٹبالر جرمنی کے میسٹ اوزل 2015ء کے بہترین کھلاڑی قرار
ہفتہ 16 جنوری 2016 19:42
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) فٹ بال کی عالمی چمپیئن جرمنی کے مسلمان کھلاڑی میسوط اوزل کو سال 2015 کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔جرمنی کے سال کے بہترین کھلاڑی کے لیے 27 سالہ میسوط اوزل کا مقابلہ مشہور اسٹرائیکر تھامس مولر سے تھا تاہم مداحوں نے میسوط اوزل کو 45.9 فی صد ووٹ دے کر کامیاب کردیا، مولر کو 15.9 فی صد نے بہترین کھلاڑی کا ووٹ دیا جبکہ 13.6 فی صد مداحوں نے جوناس ہیکٹر کو جرمنی کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔
میسوط اوزل نے گزشتہ پورے سال میں جرمنی کے لیے 8 میچ کھیلے اور 8 گول کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا جبکہ اپنے کلب آرسنل کے لیے انھوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16 اہم گول کرنے میں مدد فراہم کی۔میسوط اوزل اس سے قبل 3 دفعہ جرمنی کے بہترین کھلاڑی رہ چکے ہیں، گزشتہ سال ٹونی کروز کو جرمنی کا سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.