راہداری منصوبے پرکرائی گئی یقین دہانیوں پر عمل نہ کیا گیا تو آئندہ ماہ انتہائی سخت اور واضح لائحہ عمل کا اعلان کیاجائیگا، سپیکر کے عہدے ، اختیارات اور سیاست کی بھی قربانی دینا پڑی تو پرواہ نہیں کریں گے ، صوبے کے حقوق پر ہرگز سودے بازی نہیں کرینگے
سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصرکاصوابی میں ورکرز کنونشن کے موقع پر اجتماع سے خطاب
ہفتہ 16 جنوری 2016 20:54
صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء ) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصرنے واضح کیاہے کہ راہداری منصوبے پر دی گئی یقین دہانیوں پر عمل نہ کیا گیا تو فروری میں انتہائی سخت اور واضح لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ وہ ہفتہ کو ڈاگئے صوابی میں ورکرز کنونشن کے موقع پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔سنیئر صوبائی وزیر شہرام خان ترکئی ، پی ٹی آئی کے صوبائی آرگنائزر فضل محمد خان ، ایم این اے عثمان خان ترکئی، بلند خان ترکئی ، حاجی رنگیز خان، انور حقداد خان، ڈاکٹر فضل الہٰی طوفان ، یوسف علی مدثر نظر ، فدا محمداور ظہور باچہ کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
سپیکر اسدقیصر نے دوٹوک الفاظ میں اعلان کیا کہ راہداری منصوبے پر انہیں اگر سپیکر کے عہدے ، اختیارات اور سیاست کی بھی قربانی دینا پڑی تو وہ اس کی بھی پرواہ نہیں کریں گے اور وہ اس کے لئے بھی تیار ہیں انہوں نے کہا کہ راہداری منصوبے پر اگر وفاقی حکومت کے رویے میں تبدیلی نہ دیکھی تو فروری میں آل پارٹیز کانفرنس بلا کر تمام جماعتوں کی مشاورت سے ایک متفقہ لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا انہوں نے نے کہا کہ صوبے کے حقوق پر ہرگز سودہ بازی نہیں کریں گے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.