دوسرا ٹی ٹونٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 169 رنز کا ٹارگٹ
فہد شبیر اتوار 17 جنوری 2016 12:47
ہیملٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جنوری۔2016ء) ہیملٹن میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 169 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے۔ پہلی فتح سے سرشار شاہین دوسرے معرکہ بھی مارنے کو بے قرار ہیں۔دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا۔
تاہم پاکستانی ٹیم کا سکور ابھی 29 رنز تک ہی پہنچا تھا کہ احمد شہزاد ایک اونچی شارٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ ایںڈرسن کی گیند پر ولیمسن نے ان کا کیچ لیا۔ احمد شہزاد صرف 9 رنز بنا سکے۔ اس کے بعد محمد حفیظ بھی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور کیوی بولر کا شکار بن گئے۔ سینٹنر کی گیند پر ایسل نے ان کا کیچ لیا۔(جاری ہے)
محمد حفیظ نے 19 رنز بنائے۔
پاکستان کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی صہیب مقصود تھے جنہوں نے بھی اونچی شارٹ کھیلنے کی کوشش میں اپنی وکٹ گنوائی۔ ایلیٹ کی گیند پر سینٹنر نے ان کا کیچ لیا۔ صہیب مقصود نے 18 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے بعد شعیب ملک اور عمر اکمل نے جاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے سکور کو 130 رنز تک پہنچایا۔ تاہم میچ کے 17ویں اوور میں میک کلنگن نے شعیب ملک کو بولڈ کر دیا۔ شعیب ملک نے 39 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے بعد کپتان بوم بوم آفریدی نے آتے ہی پہلی گیند پر چھکا جڑ دیا لیکن اسے اگلی ہی گیند پر کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کے چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی عماد وسیم تھے جنہوں نے صرف 8 رنز بنائے۔ میک کلنگن کی گیند پر مِلنی نے ان کا خوبصورت کیچ لیا۔ 163 کے سکور پر پاکستان کی ساتویں وکٹ گری جب وکٹ کیپر سرفراز احمد صرف ایک وکر بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ عمر اکمل نے چار چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 56 رنز کی یادگار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔ یوں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میک کلنگن نے 2 جبکہ سینٹنر، مِلنی، اینڈرسن اور ایلیٹ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ قومی ٹیم نے آکلینڈ میں سولہ رنز سے کامیابی سمیٹ کر سیریز میں فاتحانہ آغاز کیا تھا۔ بوم بوم آفریدی نے تئیس رنز کی دھواں دار اننگز کھیلنے کے بعد دو شکار بھی کیے۔ پروفیسر کے بلے نے بھی اکسٹھ رنز اگلے۔ پانچ سال کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آنے والے محمد عامر نے بھی کیوی ٹاپ آرڈر کو پریشان کیا۔ شاہینوں کو تین میچز کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔ دوسرے ٹی ٹونٹی کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں۔ ٹرنینٹ بولٹ اور میٹ ہنری کی جگہ راس ٹیلر اور میک لیگن کو شامل کیا گیا جبکہ پاکستان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.