ایران پر پابندیاں ختم : پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدہ پرفوری کام کا آغاز کیا جائے‘ راجہ عدیل
پیر 18 جنوری 2016 13:13
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء) ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے کہا ہے کہ عالمی برادری کی طرف سے ایران پر پابندیاں ختم ہونے کے بعد پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدہ پر فوری کام کا آغاز کیا جائے تاکہ ملک میں جاری گیس کے بحران کا خاتمہ جلد ممکن ہوسکے ۔
انہوں نے کہاکہ پاک ایران گیس پائپ لائن قابل عمل اور فوری پائیہ تکمیل تک پہنچنے والا منصوبہ ہے ایران نے اپنے حصہ کا کام تقریباً مکمل کرلیا ہے اوراپنی سرحدوں تک پائپ لائن بچھا دی ہے اب پاکستان کو بھی اپنے حصہ کا کام جلد مکمل کرنا ہوگا اورملک کے اندر پائپ لائن بچھا کر صنعتوں اورعوام کو گیس کی فراہمی شروع کرنی ہے ۔(جاری ہے)
راجہ عدیل نے کہا کہ موسم سرما میں صنعتوں کو گیس کی بندش کے باعث صنعتی شعبہ بحران کا شکار ہے اورگیس سے چلنے والی صنعتیں بند اور لاکھوں مزدور بے روزگاری کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمہ کو حل کیے بغیر صنعتی ترقی کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہوگا اس لیے پاکستان اپنی گیس کی ضروریات پوری کرنے کیلئے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پر فوری کام کا آغاز کرے اور اس منصوبہ کی تکمیل کیلئے ٹائم فریم مقررکیا جائے تاکہ یہ منصوبہ جلد از جلد مکمل ہواور صنعتی اور عوامی مقاصد کیلےئے ملکی گیس کی ضروریات پوری ہوسکیں ۔مزید تجارتی خبریں
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
-
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ
-
ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی
-
برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ
-
100اور1500مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہو گی
-
سرگودہا، 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کوہوگی
-
عالمی اورمقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے اضافہ
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.