لہسن کی فصل کو بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت

پیر 18 جنوری 2016 15:54

فیصل آباد۔18 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جنوری۔2016ء)جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ بہتر پیداوار کیلئے لہسن کی فصل کو مختلف بیماریوں اور نقصان رساں کیڑوں کے حملے سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی اقدامات کیے جائیں کیونکہ لہسن کے پتوں اور تنے کا گلاؤ کی بیماری فصل پر کسی بھی مرحلے میں حملہ آور ہو سکتی ہے لیکن مرطوب موسم زیادہ خطرناک ہوتا ہے نیز نمدار موسم میں اس بیماری کے جراثیم پتوں اورتنوں پر بھورے رنگ کے دھبوں کی شکل میں نمودار ہوتے ہیں جبکہ بعد میں ان کا رنگ سرخی مائل سا ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ متاثرہ پتے اور تنے گلنے سڑنے لگتے ہیں اوربیماری کی شدت کی صورت میں پودا مر جاتا ہے۔