دورِ جدید میں دنیا کا مقابلہ کرنے کے لیے صرف تعلیم کا ہتھیار ہی کارآمد ہے، شفقت محمود
عمر جمشید پیر 18 جنوری 2016 16:23
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 18 جنوری۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی ترقی کے لیے ایسے ہنر مند اور اعلیٰ تعلیم یافتہ طلباء و طالبات کی اشد ضرورت ہے جو وطنِ عزیز کی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر اپنی اہلیت کا لوہا منوا سکیں۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روزگلوبل انسٹیٹیوٹ گارڈن ٹاوٴن میں پی ٹی آئی رکنِ قومی اسمبلی شفقت محمود نے تقریبِ سالانہ تقسیم انعامات کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران کیا۔
جس میں اساتذہ و طلباء کی کثیر تعداد کے علاوہ رجسٹرار شکیبہ آفتاب،منتظمِ اعلیٰ خرم اظہار خان،معروف ماہرِ تعلیم سٹیوَن سمتھ،ڈائریکٹر ز رانا شہریاراوردانش خان یوسفزئی نے بھی شرکت کی۔(جاری ہے)
شفقت محمود نے طلباء پر زور دیا کہ وہ صرف لگاتار محنت و ایمانداری سے تکمیلِ تعلیم کے بعد ہی زندگی میں اپنے خوابوں کی تعبیر کو پورا کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دورِ جدید میں دنیا کا مقابلہ کرنے کے لیے صرف تعلیم کا ہتھیار ہی کارآمد ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے مستقبل کے معماروں کو معاشرے میں عزت و احترام کی زندگی بسر کرنے اور عملی زندگی کے چیلنجوں سے عہدہ براہ ہونے کے لیے جد ید سائنسی و فنی علوم سے اپنے آپ کو آراستہ کرنا چاہیے۔انہوں نے گلوبل انسٹیٹیوٹ کے اساتذہ اور انتظامیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ نوجوان نسل کو معیاری و اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کے لیے قابلِ تحسین سہولیات اور پُرامن تعلیمی ماحول فراہم کر رہے ہیں۔قبل ازیں انہوں نے سالا نہ کھیلوں اور تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات میں نقد انعامات ، شیلڈز،ٹرافی و تمغہ جات بھی تقسیم کئے۔اس موقع پرماہرِ تعلیم سٹیوَن سمتھ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ گلوبل انسٹیٹیوٹ کے تعلیمی معیار اور طلباء کو فراہم کی جانے والی جدید کمپیوٹرلیب و سازگار تعلیمی ماحول سے از حد متاثر ہوئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں جو ڈیشل کمیشن کے رولز میں ترامیم کا اجلاس ملتوی بے نتیجہ ملتوی
-
جو قومیں ظلم کے خلاف کھڑی نہیں ہوتیں وہ ہمیشہ غلام رہتی ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.