پاک چین تعلقات نت نئی بلندیوں کو چھورہے ہیں ، چینی سفیر
منگل 19 جنوری 2016 13:12
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کو پاکستان کے ہر طبقہ کی مکمل حمایت اور تعاون حاصل ہے اورمنصوبے کی کامیابی کے لیے یہ ایک خوش آئند امر ہے ۔ یہ بات چین کے سفیر سن ویڈانگ نے یہاں چائنا پاکستان بزنس فرینڈ شپ کانفرنس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ راہداری منصوبہ کے لیے ایک مربوط منصوبہ بندی ،مرحلہ وار پیشرفت ، باہمی مشاورت اور اتفاق رائے ضروری ہے تا کہ اس سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے ہمیں اس کی کامیابی کے لیے پر امن اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ چین کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کو دورہ کرنا چاہئے تا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کو مزید وسعت دی جا سکے اور کاروبار کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا ہو سکے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سال 2015پاک چین دوستی کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ، اسی دوران پاک چین دوستی عملی صورت میں ڈھل کر سامنے آئی ہے جبکہ 2016پاک چین تعلقات کی 65سالگرہ کا سال ہے ۔
انہوں نے واضح کیا کہ چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید بلندیوں تک لے جانا چاہتا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی ، ہم دونوں ملکوں کے درمیان گہری دوستی ، اعلیٰ اقتصادی تعلقات اورتعاون کے خواہش مند ہیں جب سے پاکستان اور چین نے فری ٹریڈ معاہدے پر دستخط کیے ہیں تو دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو زبردست فروغ حاصل ہو ا ہے ۔ چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بن گیا ہے ، اس وقت دونوں ملکوں کے درمیان 17ارب ڈالر کی تجارت ہو رہی ہے جس میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے ،چین پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والا بھی سب سے بڑا ملک بن گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے سرمایہ داردوستی اور تعاون کی اس فضا کو مزید وسعت دے سکتے ہیں تا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مثالی حیثیت اختیار کر جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پر پاکستان کے تمام طبقات کا تعاون حاصل ہو نا بڑی خوشی کی بات ہے ، تعاون کی اس فضا میں یہ منصوبہ پاکستان کی ترقی اور تعمیر میں بھرپور کردار ادا کرے گا اور پاکستان ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوئے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.