فاسٹ باؤلر جنید خان نے محمد عامر کی واپسی کو خوش آئند قرار دیدیا
بدھ 20 جنوری 2016 12:28
ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء)فاسٹ باوٴلر جنید خان نے محمد عامر کی واپسی کو پاکستان کرکٹ کیلئے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے قومی ٹیم میں مسابقتی فضا میں اضافہ ہو گا۔جنید خان نے عامر کی واپسی مثبت امر قرار دیتے کہا کہ اس سے ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے کیلئے مقابلہ سخت ہو جائے گا جو پاکستان کرکٹ کیلئے اچھی خبر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت سہیل تنویر، راحت علی، محمد عرفان، سہیل خان اور وہاب ریاض میں بہترین فاسٹ باوٴلرز دستیاب ہیں اور ہم سب پاکستان ٹیم میں جگہ کے حصول کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ ابھی جو کھلاڑی کھیل رہے ہیں انہیں اچھی کارکردگی دکھانی ہو گی ورنہ ان کی جگہ کوئی اچھا باوٴلر آ جائے گا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کیلئے اچھی علامت ہے کیونکہ اس سے ناصرف بہترین مقابلے کی فضا پیدا ہو گی بلکہ ساتھ ساتھ سلیکٹرز کے پاس بھی انتخاب کیلئے کافی آپشن ہوں گے۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
پاکستان اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیارہے، احسن اقبال
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
-
باکسر عامر خان نے ایک لاکھ ڈالر کی اکیڈمی بند ہونے کے بعد پاکستان چھوڑ دیا
-
یوراج سنگھ نے پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں میں شامل کرلیا
-
اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہیں، بھارت کو بھی ٹیم پاکستان بھیجنی چاہیے : احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.