ٹریننگ سیشن میں کہنی پر گیند لگنے سے وہاب ریاض زخمی ہو گئے
سکیننگ کروانے کے بعد تیسرے ٹی ٹونٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا جائیگا ‘ٹیم مینجمنٹ
بدھ 20 جنوری 2016 12:58
آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) قومی ٹیم کے لیفٹ آرم اٹیکنگ باؤلر وہاب ریاض عامر یامین کی گیند لگنے سے زخمی ہو گئے ہیں ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ سکیننگ کروانے کے بعد ان کی تیسرے ٹی ٹونٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا جائے گا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کیمطابق ولنگٹن گراؤنڈ میں تربیتی سیشن کا آغاز وقار یونس کی جانب سے کھلاڑیوں کو دیئے جانے والے جذباتی لیکچر سے ہوا جس میں ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ جیت کیلئے لگن اور اعتماد کی ضرورت ہوتی ہے۔
ہار جیت کھیل کا حصہ ضرور تاہم جیت کا عزم کر کے میدان میں اترو گے تو ہی جیت سکو گے۔قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے جسمانی ورزش کے علاوہ فٹ بال کے ساتھ آغا ز کے بعد بیٹنگ اور باؤلنگ کی پریکٹس بھی کی۔بیٹنگ سیشن میں عامر یامین کی گیند پر زخمی ہونے والے وہاب ریاض کے بارے میں ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ وہاب کو معمولی چوٹ آئی تھی جسے ابتدائی طبی امداد دے دی گئی۔ ان کی تیسرے ٹی ٹونٹی میں شرکت کا فیصلہ سکیننگ کے بعد کیا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.