باچاخان یونیوسٹی پر حملہ ‘اسلامی تحریک طلبہ نے ملک بھر میں یوم سوگ منایا ،مجرموں کو عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ
غلام عباس صدیقی،شاہد نذیر ودیگر کا یوم سوگ پر تقاریب سے خطاب
جمعرات 21 جنوری 2016 19:05
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) باچا خان یونیورسٹی پر حملہ علم پر حملہ ہے،دہشت گردوں کو جڑ سے ختم کرنا ہوگا اس کاروائی میں یہودوہنوداور انڈیا کو کسی قیمت پر کلین چٹ نہیں دی جا سکتی شہدائے چارسدہ یونیورسٹی کی عظمت کو سلام کرتے ہیں۔ اسلامی تحریک طلبہ پاکستان نے باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے نتیجے میں شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تعلیمی اداروں میں دعائیہ تقاریب کا اہتما م کیااوریوم سوگ منایا ،شہید طلبہ کی جرأت وبہادری کو سلام پیش کیا گیا اس موقع پر تحریک چیئرمین غلام عباس صدیقی نے کہا کہ شہداء کو خون رائیگاں نہیں جائے گا ،یہ حملہ علم پر حملہ ہے بزدلانہ حملے پاکستانی بہادر طلبہ کو فروغ علم سے دور نہیں رکھ سکتے ۔
حملہ کرنے والے انسانیت اور علم کے دشمن ہیں حملہ اسلامی تعلیمات کے سراسر منافی ہے ، صدر شاہد نذیر نے کہا کہ حکومت تعلیمی اداروں کا تحفظ کرنے میں ناکام ہوگئی ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدام کئے جائیں فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں ، جنرل سیکرٹری ذکی الدین نے کہا کہ دشمن کو شکست دینے کیلئے اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے قرآن وسنت کی طرف رجوع کرنا ہوگا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.