کوئٹہ، چار سدہ ، جمرود میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات قابل مذمت ہیں ، مولانا محمد عارف دمڑ
جمعہ 22 جنوری 2016 16:12
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء ) جماعت اسلامی بلوچستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد عارف دمڑکہا کہ کوئٹہ، چار سدہ ، جمرود میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات قابل مذمت ہیں ، دہشت گرد اسلام ، مسلمانوں اور انسانیت کے دشمن ہیں ۔ دہشتگردی کے خلاف مہم اور قومی ایکشن پلان کے لیے پوری قوم یکسو اور متحد ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز اور تعلیمی اداروں پر حملے دشمن کی قوم کو بے حوصلہ کرنے کے لیے کاروائی ہے ۔
عوام دلیری سے دشمن کے ہر حربہ کا مقابلہ کریں گے ۔ بھارتی تو پاکستان اور بنگلہ دیش کے خلاف ہر سازش اور حربہ استعمال کر رہے ہیں لیکن پاکستان کے حکمران مصلحتوں اور دشمن کے جال میں پھنسنے کے چکر میں رہتے ہیں ۔ بھارت اگر پاکستان میں مداخلت کررہاہے تویہ بھی ہمارے اداروں اورسیکورٹی فورسزکی ناکامی ہے۔(جاری ہے)
نوجوا ن طلبہ اور نئی نسل ملک و ملت کا بہترین سرمایہ ہیں ۔
نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں پر دہشتگرد تعلیمی ، تہذیبی اور زندگیوں پر خطرات مسلط کیے ہوئے ہیں نوجوان نسل پر عزم اور اسلام وپاکستان سے محبت رکھتی ہے لیکن اسے فکری انتشار ، اضطراب اور مشکلات کا شکار کر دیا گیاہے ۔ طلبہ اور نوجوانوں کے مسائل حل کیے بغیر ملک میں نہ تو ترقی ہوسکتی ہے اور نہ ہی امن و امان قائم ہوسکتاہے ۔ نوجوان نسل ملک میں امن لانے کے لیے متحد اور یک جان ہو جائے ، دشمن ناکام ہوگا اور باطل مٹ جائے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.