اسسٹنٹ کمشنرکینٹ کی سربراہی میں راولپنڈی کینٹ میں ناجائز تجاوزات کیخلاف مہم جاری
ویسٹریج میں ماربل کی دکانوں کے آگے سرکاری اراضی پردکانوں کے درمیان پارٹیشن کیلئے تعمیر دیواریں مسمار کر دی گئیں
جمعہ 22 جنوری 2016 18:40
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء)اسسٹنٹ کمشنرکینٹ ڈاکٹر ستائش کی سربراہی میں راولپنڈی کینٹ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف جاری مہم کے دوران جمعہ کے روز آپریشن کے نتیجے میں بیکری چوک کے علاقے ریلوے لائن ویسٹریج میں ماربل کی دکانوں کے آگے سرکاری اراضی پردکانوں کے درمیان پارٹیشن کیلئے تعمیر کی گئی دس فٹ بلند دیواریں مسمار کر دی گئیں۔
اس موقع پر ایس ایس پی ریلوے پولیس عصمت اﷲ جونیجوبھی موجود تھے۔آپریشن کے موقع پر اے سی کینٹ ڈاکٹر ستائش نے خبردار کیا کہ قبضہ مافیا کے خلاف سخت آپریشن جاری رہے گا اور تمام سرکاری اراضی واہگزار کرائی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ریلوے پھاٹک کے ساتھ ماربل کی تقریبا 75 دکانوں کے سامنے سرکاری اراضی پر پختہ فرش تعمیر کرکے دکانوں کے درمیان دس فٹ بلند دیواریں تعمیر کر دی گئی تھیں اور سرکاری اراضی کو کاروباری مقاصد کے لئے استعما ل کیا جا رہا تھا۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.