کراچی، چیئرمین پانی ماحولیات فورم نثار اے میمن کا اوورسیز چیمبرز آف کامرس کا دورہ
ہفتہ 23 جنوری 2016 13:36
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) ماحولیاتی تبدلیوں پرآگاہی فراہم کرنے کیلئے چیئرمین پانی ماحولیات فورم نثار اے میمن نے اوورسیز چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔اس موقع پراو آئی سی سی آئی کے صدرعاطف باجوہ ،نائب صدر شہاب رضوی اور سیکریٹری جنرل عبدالعلیم نے نثار اے میمن کا استقبال کیا۔اس موقع پر نثار میمن نے درجہء حرارت میں اضافے، فضاء میں کاربن ڈائی آکسائیڈکی سطح، گرم طوفانوں اورسطح سمندر کے وجہ سے ہونے والی موسمی تبدیلیوں پر روشنی ڈالی۔
جس کے اثرات پاکستان میں خشک سالی، خوراک کی قلت میں اضافہ اور بار بار سیلابوں کی وجہ سے بنیادی ڈھانچے اور شہروں کی تباہی اورگرمی کی وجہ سے کثرتِ اموات کی صورت میں دیکھے جاسکتے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی موجودہ حکومت کا اہم ایجنڈا ہے اور اس سلسلے میں پہلی دفعہ ایک علیحدہ وزارت قائم کی گئی ہے تاہم موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے تحقیق اور صوبائی مشاورت سے قومی پالیسی مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔
اس سلسلے میں گلیشیئرز کے پگھلنے اور سیلابوں کے آنے کیلئے ابتدائی انتباہ کے نظام ، پانی اور ماحول کی حفاظت جیسے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پرپبلک پرائیوٹ اشتراک کی بھی ضرورت ہے۔او آئی سی سی آئی کے صدر عاطف باجوہ نے اس موقع پر نثار اے میمن سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کیلئے سب سے اہم یہ موضوع ہونا چاہیئے کیونکہ ہرسال پانی ضائع ہوجانے کی وجہ سے ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے ۔ پانی کو ہم محفوظ کرکے بجلی بنانے اور زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔اس موقع پر شرکاء نے کارپوریٹ سیکٹر سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کیلئے اس ایشو کے حوالے مزید آگاہی کی اہمیت پر زور دیا ۔نثار اے میمن نے شرکاء سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کسی بھی قسم کے مدد کیلئے رابطے میں رہنے کی بھی درخواست کی۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.