بیرون ممالک نئے کمیونٹی ویلفیئراتاشیوں کی تعینات کا آغاز کل سے ہونے کا امکان
گریڈ 17 سے 19 کی 18 آسامیوں پر کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کی تعیناتی مسابقتی عمل کے ذریعے 31مارچ تک مکمل کی جائے گی
ہفتہ 23 جنوری 2016 16:46
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء)حکومت کی جانب سے بیرون ممالک نئے کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کی تعیناتی کا باقاعدہ آغاز( پیر)کل سے شروع ہونے کا امکان ہے جو 31 مارچ تک مکمل کر لیا جائے گا۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق کہ بیرون ملک گریڈ 17 سے 19 کی 18 آسامیوں پر کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کی تعیناتی مسابقتی عمل کے ذریعے کی جائے گی آئندہ ہفتے(پیر کو) اشتہار اخبارات میں دیا جائے گا ،مسقط ، جدہ ، سیول ، بار سلونا ، ریاض ، دبئی ، ابوظہبی ، بغداد ، ایتھنز ، دوہا ، نیویارک ، مانچسٹر ، میلان ، کوالالمپور اور کویت میں ابتدائی طور پر دو سال کے لئے تعیناتی ٹیسٹ اور انٹرویوز کے بعد کی جائے گی امیدواروں کا تحریری ٹیسٹ این ٹی ایس کے بجائے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز ( لمز ) سے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
اس ضمن میں باوثوق حکومتی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نئے کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور تمام عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا ۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نے حال ہی میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کی تعیناتی کی سمری پر اعتراضات لگا کر مسترد کر دی تھی اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کی تعیناتی کا عمل ازسرنو شروع کرنے کی ہدایت کی تھی ۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.