سرفراز احمد کیخلاف ”آبسٹرکٹنگ دی فیلڈ “ اپیل نے کیویزکی سپورٹس مین سپرٹ پر سوالیہ نشان لگا دیا
ذیشان مہتاب پیر 25 جنوری 2016 12:36
ویلنگٹن(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار25جنوری- 2016ء) پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں سرفراز احمد کے خلاف ”آبسٹرکٹنگ دی فیلڈ “ پر رن آؤٹ اپیل نے نیوزی لینڈ کے سپورٹس مین سپرٹ پر سوالیہ نشان لگا دیا ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی اننگز کے 36ویں اوور میں بابر اعظم نے کٹ شاٹ کھیلنے کی کوشش کی تاہم گیند ہوا میں شارٹ تھرڈ مین کی فیلڈر کی جانب گئی ، اسی اثناء میں وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد رن لینے کے لیے بھاگ پڑے تاہم بابر اعظم نے انہیں واپس جانے کا اشارہ کیا اور وہ رکتے رکتے زمین پر گر گئے جس کے باعث بلا ان کے ہاتھ سے چھوٹ گیا ، سرفراز نے گیند فیلڈ ہوتا دیکھ کر واپس دوڑ لگائی اور اسی دوران ان کے جسم سے ٹکرا گئی جس پر کیوی کھلاڑیو ں بالخصوص مارٹن گپٹل نے پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز کے خلاف ”آبسٹرکٹنگ دی فیلڈ “ کی اپیل شروع کر دی ۔
امپائر نے میزبان کپتان کین ولیمسن کے کہنے پر فیصلہ تھرڈ امپائر کو سونپ دیا ،ری پلیز میں صاف نظر آرہا تھا کہ سرفراز نے کریز میں واپسی کے وقت دانستہ طورپر گیند کی لائن میں دوڑنے کی کوشش نہیں کی اوریوں تھرڈ امپائر نے بھی 28سالہ پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز کو کلین چٹ دے دی تاہم کیو ی کھلاڑیو ں کی اس اپیل نے ان کی سپورٹس مین سپرٹ پر سوالیہ نشان لگا دیئے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
پاکستان اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیارہے، احسن اقبال
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
-
باکسر عامر خان نے ایک لاکھ ڈالر کی اکیڈمی بند ہونے کے بعد پاکستان چھوڑ دیا
-
یوراج سنگھ نے پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں میں شامل کرلیا
-
اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہیں، بھارت کو بھی ٹیم پاکستان بھیجنی چاہیے : احسن اقبال
-
عرفان محسود نے ’تحقیر آمیز‘ رویے پر کے پی حکومت کو 5 لاکھ روپے واپس کردیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.