ایف آئی اے نے وفاقی اردو یونیورسٹی میں جعلی ڈگری اسکینڈل کی تحقیقات کا آغازکر دیا

پیر 25 جنوری 2016 14:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء) ایف آئی اے نے وفاقی اردو یونیورسٹی میں جعلی ڈگری اسکینڈل کی تحقیقات کا آغازکر دیا،طلباء کو تفتیش کیلئے طلب کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کو ایف آئی اے نے وفاقی اردو یونیورسٹی میں جعلی ڈگری اسکینڈل کی تحقیقات کا آغازکر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی کی سابق انتظامیہ نے امتحانات کے نتائج تبدیل کئے اور جعلی ڈگریاں جاری کی ہیں۔ ایف آئی اے نے جعلی ڈگری اسکینڈل میں ملوث افراد سے تحقیقات شروع کر دیں جبکہ ایف آئی اے نے جعلی ڈگری لینے والے طلباء کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور طالب علموں کو تفتیش بارے طلب کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :