وفاقی محتسب نے تھانوں میں اصلاحات سے متعلق کمیٹی کا اجلاس 28 جنوری کو طلب کر لیا
پیر 25 جنوری 2016 15:19
اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جنوری۔2016ء) وفاقی محتسب تھانوں میں اصلاحات سے متعلق سفارشات کو رواں ماہ کے آخر تک حتمی شکل دے گا۔ وفاقی محتسب نے تھانوں میں اصلاحات سے متعلق کمیٹی کو اس حوالے سے اپنی سفارشات 28 جنوری تک پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وفاقی محتسب نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں یہ کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں سے پولیس اور ایف آئی اے کے سابق سینئر افسران سمیت اعلیٰ حکام شامل ہیں۔
وفاقی محتسب کی جانب سے تھانوں میں اصلاحات سے متعلق تیار کی گئی سفارشات کی کاپی کمیٹی کے تمام ممبران کو ارسال کر دی گئی ہیں۔ وفاقی محتسب نے تھانوں میں اصلاحات سے متعلق تفصیلی سفارشات پیش کی ہیں جبکہ وفاقی محتسب کی اس حوالے سے کمیٹی کا اجلاس 28 جنوری کو طلب کیا گیا ہے جس میں تفصیلی غور و خوض کے بعد ان سفارشات کو حتمی شکل دی جائے گی جس کے بعد اسے سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عمران خان سمیت ہرقیدی بنیادی انسانی حقوق اور قانونی تحفظ کا حقدار ہے، امریکہ
-
گوادر میں حفاظتی باڑ لگانے کے سرکاری منصوبے پر خدشات
-
نسل پرستی اور غربت میں باہمی تعلق ہے، جرمن مطالعے کے نتائج
-
فرانسیسی دستے یوکرین بھیجے گئے تو روسی فوج کا جائز ہدف ہوں گے، ماسکو
-
ملک میں مایوسی کا عالم ہے، پی ٹی آئی اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش اور ملازمین کو اضافی الاﺅنس دینے کے لیے147ارب روپے کی منظوری
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف، آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی کردی
-
رفح حملے پر خدشات، اسرائیل کو امریکی بموں کی ترسیل معطل
-
عمران خان نے ہمیشہ درس دیا کہ قانون کی عملداری سے ہی ملک ترقی کرے گا
-
پاکستان کی تاریخ کے بدترین سانحہ 9 مئی کو کل
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، یوسف رضا گیلانی
-
بطور اپوزیشن لیڈر میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو مسترد کرتا ہوں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.