انور علی کا باؤنسر، کیوی فاسٹ باؤلر مچل میک کلینیگن کے چہر ہ زخمی،اگلے 2میچوں میں شرکت مشکوک
بالکل ٹھیک ہوں، کچھ ہڈیاں ٹوٹی ہیں ،انجری کی وجہ سے دوسرے ایک روزہ میچ میں شرکت نہیں کر سکوں گا،فاسٹ باؤلر کا ٹوئٹ
پیر 25 جنوری 2016 17:57
ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء) نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر مچل میک کلینیگن کے چہرے پر گیند لگنے کے سبب ان کی آکھ کے نیچے فریکچر ہو گیا جس کے باعث ان کی اگلے دو ایک روزہ میچوں میں شرکت مشکوک ہو گئی۔پاکستان کے خلاف ویلنگٹن میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں 18 گیندوں پر جارحانہ 31 رنز بنانے والے مچل میک کلینیگن نے اپنی ٹیم کی بڑے مجموعے تک رسائی میں مدد کی لیکن اننگ ختم ہونے سے ایک گیند قبل ہی ان کی مزاحمت خطرناک انداز میں اختتام پذیر ہوئی۔
اننگ کا آخری اوور کرنے والے انور علی کی پانچویں گیند کو سمجھنے میں میک کلینیگن بری طرح ناکام رہے اور گیند سیدھی ان کے ہیلمٹ میں سے ہوتی ہوئی آنکھ کے اوپر جا لگی۔ری پلے سے صاف ظاہر تھا کہ گیند انتہائی قوت کے ساتھ ان کی آنکھ پر لگی ہے۔(جاری ہے)
اننگ ختم ہونے میں محض گیند باقی تھی لیکن تکلیف کی شدت کی وجہ سے میک کلینیگن فوراً میدان سے باہر چلے گئے۔
اسی انجری کی وجہ سے وہ پاکستانی کی بیٹنگ میں باؤلنگ بھی نہیں کر سکے۔بعد میں طبی معائنے کے بعد اندازہ ہوا کہ ان کی الٹی آنکھ کے اوپر فریکچر ہو گیا ہے۔میک کلینیگن نے اپنی ٹوئٹر اکاؤنٹ میں شائقین کو مطلع کیا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں، بس کچھ ہڈیاں ٹوٹی ہیں اور ساتھ ساتھ ٹیم کو فتح پر مبارکباد بھی دی۔اس انجری کے سبب وہ جمعرات کو ہونے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے جبکہ آخری میچ میں بھی ان کی شرکت مشکوک نظر آتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.