انتظامیہ کی بے حسی، تلہ گنگ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے‘ چودھری پرویزالٰہی
منگل 26 جنوری 2016 15:03
راولپنڈی/لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) تلہ گنگ انتظامیہ کی بے حسی کی وجہ سے کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے، بلدیہ سے منظور شدہ نقشے کے مطابق تعمیر عمارات کو بھی سیاست کی نذر کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے حافظ عمار یاسر اور شیخ سعید احمد کی قیادت میں تلہ گنگ کی سیاسی و سماجی شخصیات کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ حکومت نے ذاتی عدوت کی بنا پر تلہ گنگ شہر کو تجاوزات ہٹانے کی مہم کے نام پر عوام کی رہائشی اور کمرشل عمارتوں کو توڑ کر شہر کو کھنڈر بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، شہر کی سماجی شخصیت حافظ عمار یاسر کو اسی بنا پر انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے تاکہ وہ عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند نہ کر سکیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ شہر میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں، بلدیہ آرڈیننس کے مطابق اگر حکومت کسی شہری کی زمین لینا چاہتی تو مارکیٹ کے حساب سے رقم ادا کرنے اور باضابطہ تحریری نوٹس دے مگر ضلعی انتظامیہ نے اس قانون کی دھجیاں اڑا دیں۔
پاکستان مسلم لیگ اس واقعہ کی بھرپور مذمت کرتی ہے، عدلیہ اور میڈیا سے اپیل ہے کہ وہ تاریخی شہر تلہ گنگ کو کھنڈر بننے سے روکیں۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ حکام اس وقت نوٹس لیں گے جب تلہ گنگ عراقی شہر بغداد کی طرح کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہو گا۔مزید اہم خبریں
-
غزہ: جنگ کی ہولناکیوں سے بچے ہکلاہٹ اور کم گوئی کا شکار
-
مشرق وسطیٰ کا بڑھتا بحران شام تک پھیلنے کا خدشہ، یو این خصوصی نمائندہ
-
عالمی ادارہ صحت کی لبنان کے لیے مزید امداد کی اپیل
-
افریقہ میں ایم پاکس کی روک تھام کے لیے 59 ملین ڈالر درکار، یونیسف
-
اسلام آباد میں گھمبیر صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، مولانافضل الرحمٰن
-
پارلیمنٹ کے بعد آئینی ترمیم کے نام پر عدلیہ کو بھی یرغمال بنانے کی کوشش ہو رہی ہے
-
آئینی ترمیم غلط ہوئی تو سپریم کورٹ ماننے سے انکار کرسکتا ہے
-
وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید
-
اجازت نہ ملی تو مینارپاکستان کو احتجاج گاہ بنا دیں گے، عمران خان
-
سپریم کورٹ آئین میں کسی چیز کا اضافہ یا کچھ ری رائٹ نہیں کرسکتا
-
چیف جسٹس اوروکیل اسلامک یونیورسٹی میں تلخ کلامی
-
پی ٹی وی کے اینکر کے حوالے سے حنیف عباسی کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، عطا تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.