بنگلہ دیش مستفیض الرحمان کو پی ایس ایل میں نہ بھیجنے کے بہانے ڈھونڈنے لگا
منگل 26 جنوری 2016 22:54
ڈھاکا (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار26جنوری- 2016ء) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ مستفیض الرحمان کو پی ایس ایل میں نہ بھیجنے کے بہانے ڈھونڈنے لگا، بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے کہا ہے کہ تیز گیند باز کے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے کے 'بہت کم امکانات' ہیں ۔
(جاری ہے)
بنگلہ دیشی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ مستفیض جسمانی طور پر زیادہ طاقتور نہیں ہیں اور وہ اس پر کام کررہے ہیں جبکہ انہوں نے زمبابوے کے خلاف آخری ٹی ٹونٹی میں بھی تکلیف کا اظہار کیا تھا ، ایسی حالت میں ان کا باہر جاکر کھیلنا مشکل ہوگا کیوں کہ ہم ورلڈ ٹی ٹونٹی سے قبل کوئی چانس نہیں لے سکتے ہیں ۔
ناظم الحسن کے مطابق فاسٹ باولر کے فٹ ہونے کی صورت میں انہیں ایشیا کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کھلایا جائے گا لیکن موجودہ صورتحال میں انہیں باہر کھیلنے کے لیے بھیجنا بہت مشکل ہوگا ، انہوں نے عندیہ دیا کہ بی سی بی اس حوالے سے بورڈ اجلاس میں فیصلہ کرے گا جبکہ مستفیض الرحمان کو مالی معاوضہ دیا جائے گا ۔ یاد رہے کہ مستفیض الرحمان پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی ٹیم میں منتخب ہوئے تھے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.