فٹنس مسائل ،ڈیل سٹین انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد ون ڈے سیریز سے بھی دستبردار
بدھ 27 جنوری 2016 12:31
جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء)جنوبی افریقن ٹیم کے سٹار فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد ون ڈے سیریز سے بھی دستبردار ہو گئے، فاسٹ باؤلر کی ٹی ٹونٹی سیریز میں دستیابی کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
(جاری ہے)
فاسٹ باؤلر کائل ایبٹ جو کہ سینچورین ٹیسٹ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری میں مبتلا ہوئے تھے بھی ون ڈے سیریز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے، مورنے مورکل اور کاگیسوربادا کو بھی ون ڈے سیریز کے چند میچز میں آرام کا موقع دیئے جانے کا امکان ہے۔
جنوبی افریقن ٹیم کوچ رسل ڈومینگو نے کہا کہ ہم نے ون ڈے سیریز میں چند نئے فاسٹ باؤلرز کو کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیم مینجر محمدموسی جی نے کہا کہ سٹین تاحال سو فیصد فٹنس حاصل نہیں کر سکے اور ہم انہیں اس حالت میں کھیلنے کا موقع دے کر کوئی خطرہ مول لے نہیں سکتے اسلئے انہیں ایک روزہ سیریز سے باہر کیا گیا ہے تاہم امید ہے کہ وہ ٹی ٹونٹی سیریز سے قبل فٹ ہو جائیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (اے) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
دورہ آئرلینڈ سے قبل پاکستانی کھلاڑی مختصر تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، مائیکل وان نے پاکستانی بیٹنگ لائن اپ کمزور ترین قرار دیدی
-
کیا پاکستان کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی جرسی لیک ہوگئی؟
-
انگلش کاؤنٹی ووسٹرشائر کے 20 سالہ سپنر جوش بیکر چل بسے
-
علی ترین کا دعویٰ درست ثابت، احسان اللہ کے کیریئر سے کھلواڑ کی تصدیق ہوگئی
-
پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی نے استعفیٰ دے دیا
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.