چین نے دنیا کی سب سے بڑی ایٹمی قوت بننے کا فیصلہ کر لیا
اس وقت 54ایٹمی پلانٹ کام کررہے ہیں ،8مزید زیر تعمیر ہیں ، سرکاری ذرائع
بدھ 27 جنوری 2016 13:36
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) چین نے 2030تک دنیا کی سب سے بڑی ایٹمی طاقت بننے کے پروگرام کا آغاز کر دیا ہے ۔ چین کے سرکاری ذرائع کے مطابق چین نے 2020تک اپنی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے 58گیگا واٹ ( جی ڈبلیو)کے موجودہ ایٹمی پلانٹس سے فائدہ اٹھائے گا ، چین نے 2011کے فو کو شیما حادثے کے بعد نئے ایٹمی پلانٹ لگانے کی رفتار کم کر دی تھی ۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ برسوں کے مقابلے میں حکومت نے ایٹمی پلانٹ کے تحفظ کے لیے زبردست اقدامات کیے ہیں ، اس سلسلہ میں سارے سسٹم کو بہتر کیا گیا ہے اور تعمیر شدہ اور زیر تعمیر ایٹمی پلانٹس کی نگرانی بھی سخت کر دی گئی ہے چین کی اٹامک انرجی اتھارٹی کے مطابق چین میں اس وقت 30ایٹمی پلانٹ کام کررہے ہیں جن کی استعداد 28.31جی ڈبلیو ہے جبکہ زیر تعمیر 24ایٹمی پلانٹ ایسے ہیں جن کی استعداد 26.72جی ڈبلیو ہے ،ان کے مکمل ہونے کے بعد چین دنیا بھر کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آ جائے گا جس کے 54ایٹمی پلانٹ کام کررہے ہوں گے جبکہ مختلف صوبوں میں مزید 8یونٹ زیر تعمیر ہیں ،چین کے زیادہ تر ایٹمی پلانٹ ساحل کے قریب ہیں تا کہ وہاں کی صنعت اور آبادی کی توانائی کی ضروریات پوری کی جا سکیں ۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.