لاہور ،سبزیوں اورپھلوں کی قیمتوں میں مزیداضافہ
جمعہ 29 جنوری 2016 15:22
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء)بھاری تنخواہیں اورمراعات لینیوالیپرائس کنٹرول مجسٹریٹس سبزی و فروٹ منڈی اور اوپن مارکیٹ سے غائب۔ منافع خورمافیا کا راج برقرار۔ سحت سردی اور بارش کے باوجود لاہور میں سبزیوں اورپھلوں کی قیمتوں میں کمی کی بجائے مزیداضافہ ہو گیا ہے،سبزیوں اورپھلوں سمیت دیگراشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے بھاری تنخواہیں اور مراعات لینے والے ایک سو چارپرائس کنٹرول مجسٹریٹس منافع خوروں کیخلاف کارروائی کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔
لاہورشہرمیں گزشتہ روزسبزیوں اورپھلوں کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی۔آلو بیس، پیاز پچاس، ٹماٹر پچاس،لہسن دو سو چالیس،ادرک ایک سو ساٹھ، پالک بیس، بینگن چالیس،ساگ تیس،کھیرا ستر،کریلے دو سو بیس،بھنڈی ایک سو اسی، لیموں ایک سو بیس،اروی اسی،ٹینڈیاں ساٹھ،گھیا کدو پچاس،مٹرچالیس،سبزمرچ نوے،شملہ مرچ ایک سو بیس،بند گوبھی چالیس،پھول گوبھی چالیس،شلجم بیس،چقندراسی،مولی بیس، گاجر بیس، مونگرے اسی،پھلیاں ایک سو بیس،میتھی چالیس روپے فی کلو میں فروخت کی گئی۔(جاری ہے)
سبزی فروشوں کاکہناتھاکہ مارکیٹ کمیٹی کاسرکاری نرخنامہ صرف اورصرف اعلیٰ حکام کو خوش کرنے کے لیے جاری کیاجاتا ہے جبکہ اِس نرخنامے سے عام شہریوں اورسبزی و پھل فروشوں کوکوئی فائدہ نہیں پہنچتا۔
مزید تجارتی خبریں
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
-
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ
-
ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی
-
برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ
-
100اور1500مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہو گی
-
سرگودہا، 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کوہوگی
-
عالمی اورمقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے اضافہ
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.