تعلیم ہی قوم کے عروج کی بنیادی اکائی ہے ، افتخا ر علی مشوانی
اتوار 31 جنوری 2016 17:42
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) ممبر صوبائی اسمبلی و ڈیڈک چیئر مین افتخا ر علی مشوانی اور پی کے 28سابق امیدوار محمد خطاب بادشاہ نے کہا کہ روڈ اور بلڈنگ بنانے سے کمیشن تو بن سکتی ہے مگر قوم نہیں بن سکتی ہے۔ تعلیم ہی قوم کے عروج کی بنیادی اکائی ہے تحریک انصاف کے صوبائی حکومت نے تعلیم کے فروغ کے لئے خطیر رقم مختص کرکے قومی ذمہ داری پوری کردی ہے پندرہ فروری تک صوبے میں ساڑھے دس ہزار اساتذہ بھرتی کرکے روشن مستقبل کی طرف چھلانگ لگائیں گے ۔
ان خیالا ت اظہار انہوں نے بابوزئی بھرت خیل ویلج کونسل کے دفر کا باضابطہ افتتاح کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ناظم ڈاکٹر افتخار احمد، حاجی فضل مجید ، امتیاز کونسلر، احسان علی ، ولایت خان اتمان خیل ، ناظم شمندروز خان اور زرشاد خان تحصیل کونسلر نے بھی خطاب کیا۔(جاری ہے)
افتخار علی مشوانی نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کو انتظامی سیاسی اور مالی اختیارات منتقل کردیے گئے۔
رواں مالی سال میں ضلع مردان کو ایک ارب ایک کروڑ روپے ترقیاتی فنڈ جاری کردیا ہے۔ جبکہ اگلے سال یہ بجٹ ڈیڑھ ارپ روپے ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ پی کے 28میں اس وقت مختلف سکولوں میں اضافی کمرے تعمیرکی جارہی ہے۔ جن پر 20کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ائندہ پرائمری سکولز چھ کمروں پر مشتمل ہوگی کیونکہ پرائمری سکول میں چھ کلاسز ہوتی ہیں۔ اور سکول دو کمروں پر مشتمل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تما م ہائیر سیکنڈری سکولز کو ماڈل سکولز میں تبدیل کریں گے۔ جن میں دور جدید کے تما م سہولیات ، ائی ٹی لیب ، سائنس لیب اور دیگر سہولیات دستیاب ہون گے۔ نئے تعلیمی سال میں ایسا کوئی سکول نہیں ہوگا جن میں اساتذہ کی کمی ہومتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال ایئرپورٹ کا دورہ ،مسافروں کو د ی جانیوالی سہولتوں کا جائزہ لیا
-
سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس سماعت کیلئے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
-
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ سماعت کیلئے مقرر
-
طیبہ تشدد کیس، سابق جج راجا خرم، ان کی اہلیہ کی سزاں کیخلاف نظرثانی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
سرگودھا ،ایک ہی خاندان کے سات افراد کے قتل میں 50 سالہ تاجر نے اپنی دونوں بیویوں کو بچوں سمیت موت کے گھاٹ اتار کر خودکشی کر لی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 145گیس کنکشنزمنقطع،49لاکھ سے زائد کے جرمانے
-
سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی چودہ سال سزا کالعدم قرار
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.