معروف کیوی کمنٹیٹر سائمن ڈیول نے احمد شہزاد،ویرات کوہلی کامضحکہ خیز موازنہ کرڈالا
ذیشان مہتاب اتوار 31 جنوری 2016 18:56
آکلینڈ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار31جنوری- 2016ء) قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد اپنی پرفارمنس سے زیادہ سوشل میڈیا پر متحرک رہنے کی وجہ سے شائقین کرکٹ کی نظروں میں رہتے ہیں اور اسی وجہ سے ان پر شدید تنقید کی جاتی ہے ،ان نقادوں میں اب نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ باؤلر اور معروف کرکٹ کمنٹیٹر سائمن ڈیول کا بھی اضافہ ہوچکا ہے ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ایک روز ہ میچ میں جب احمد شہزاد بیٹنگ کریز پر موجود تھے تو اس وقت کمنٹری بکس میں موجود کیوی کمنٹیٹر سائمن ڈیول ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال کا موازنہ بھارتی بلے باز ویرات کوہلی سے کر رہے تھے ، اسی دوران سائمن ڈیول نے مضحکہ خیز انداز میں جملہ کسا کہ پاکستانی اوپنر گراؤنڈ سے باہر تو کوہلی کو کاپی کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن گراؤنڈ کے اندر ان کا ریکارڈ سٹار بھارتی بلے باز کے عشر عشیر بھی نہیں ہے ۔
ان کے ساتھ کمنٹری کرنے والے سابق پاکستانی کپتان رمیز راجہ نے بھی ان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی اب تک 25ون ڈے سنچریاں سکور کرچکے ہیں اور احمد شہزاد صرف 6سنچریاں اپنے نام کر سکے ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.