دنیاکی مشکل ترین دوڑ برطانوی نوجوان ہین کاک نے جیت لی
پیر 1 فروری 2016 16:05
ہیمپٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) انگلینڈ میں ہونے والی مشکل ترین دوڑ بائیس سالہ کونر ہین کاک نے جیت لی ہے۔ پندرہ میل کے ٹریک پر ہونے والی دوڑ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ انگلینڈ کے شہر وولور ہیمپٹن کے ایک پارک میں ریس کیلئے ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع ہوئے اور دوڑ میں حصہ لیا۔
(جاری ہے)
مقابلے میں حصہ لینے والوں کیلئے پندرہ کلومیٹر کے ٹریک پر موجود کیچڑمیں دوڑنے کیلئے چالیس فٹ عمودی دیوار‘ انتہائی ٹھنڈے اور گدلے پانی کی ندی ، جلتی آگ کے اوپر سے گزرنا اورٹائروں سے بنائی گئی ایک سرنگ جیسی رکاوٹیں عبور کرنا تھیں جبکہ انہیں رینگتے ہوئے ایک جال کے نیچے سے گزرنے کے علاوہ کنکریٹ کے پائپ بھی عبورکرنا تھے۔
واضح رہے کہ انیس سو ستاسی میں شروع ہونیوالی اس سالانہ دوڑ میں دنیا بھر سے لوگ شریک ہو کر اپنی طاقت آزماتے ہیں۔ اس سال کے فاتح ہین کاک کا کہنا ہے کہ اس نے دوڑ کیلئے سخت محنت کی تھی اور اپنی کامیابی پر خوش ہے۔ دوڑ کا اہتمام معمر، بیمار اور زخمی گھوڑوں اور گدھوں کے تحفظ کے خیراتی ادارے کیلئے عطیات جمع کرنے کیلئے کیا جاتا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.