نئی ٹی 20 رینکنگ جاری، بھارتی ٹیم پہلے نمبر پر براجمان
پیر 1 فروری 2016 16:54
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بھارتی ٹیم پہلے نمبر پر ہے جبکہ افغانستان نے تاریخ میں پہلی بار نویں اور سکاٹ لینڈ نے دسویں پوزیشن حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرنے والے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی بلے بازوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ باؤلرز میں ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جبکہ پاکستان کا کوئی بھی بلے باز ٹاپ ٹین میں شامل ہونے میں ناکام رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نئی رینکنگ کے مطابق پہلے نمبر پر بھارت، ویسٹ انڈیز دوسرے نمبر پر ، سری لنکا تیسرے، انگلینڈ چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، جنوی افریقہ چھٹے، پاکستان ساتویں، آسٹریلیا آٹھویں نمبر پر ہے۔(جاری ہے)
افغانستان ٹیم تاریخ میں پہلی بار ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوا ہے اور اس وقت نویں نمبر پر ہے جبکہ سکاٹ لینڈ نے بھی دسویں پوزیشن حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔
بلے بازوں کی فہرست میں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی پہلے، آسٹریلیا کے ایرون فنچ دوسرے، انگلینڈ کے ایلکس ہیلز تیسرے، جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسس چوتھے، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل پانچویں، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن چھٹے، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل ساتویں، زمبابوے کے مساکازا آٹھویں، افغانستان کے محمد شہزاد نویں اور سری لنکا کے پریرا دسویں نمبر پر ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ٹی 20 سیریز میں 2-1 کی بدترین شکست کے بعد کوئی بھی پاکستانی بلے باز ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہو سکا۔ باؤلرزکی فہرست میں ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن پہلے، ویسٹ انڈیز کے ہی سیموئل بدری دوسرے، بھارت کے ایشون تیسرے، پاکستان کے شاہد آفریدی چوتھے، سری لنکا کے سنانیاکے پانچویں، زمبابوے کے کریمر چھٹے، سری لنکا کے ملنگا ساتویں، نیوزی لینڈ کے مچل میکلیناگن آٹھویں، جنوبی افریقہ کے عمران طاہر نویں اور افغانستان کے زردان دسویں نمبر پر ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (اے) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
دورہ آئرلینڈ سے قبل پاکستانی کھلاڑی مختصر تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، مائیکل وان نے پاکستانی بیٹنگ لائن اپ کمزور ترین قرار دیدی
-
کیا پاکستان کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی جرسی لیک ہوگئی؟
-
انگلش کاؤنٹی ووسٹرشائر کے 20 سالہ سپنر جوش بیکر چل بسے
-
علی ترین کا دعویٰ درست ثابت، احسان اللہ کے کیریئر سے کھلواڑ کی تصدیق ہوگئی
-
پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی نے استعفیٰ دے دیا
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.