محکمہ صحت پنجاب نے ثمینہ یاسمین کو گریڈ 20میں ترقی دے کر چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ سروسز ہسپتا ل تعینات کردیا

پیر 1 فروری 2016 22:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم فروری۔2016ء )محکمہ صحت، حکومت پنجاب نے ثمینہ یاسمین کو گریڈ20میں ترقی دے کر چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ ، سروسز ہسپتال تعینات کر دیا۔

(جاری ہے)

وہ اس سے قبل درس و تدریس کے فرائض سرانجام دینے کے علاوہ میوہسپتال، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، اور ڈائریکٹر جنرل نرسنگ پنجاب کے دفاتر میں مختلف عہدوں پر فرائض سر انجام دے چکی ہیں۔ثمینہ یاسمین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو مزید محنت اور پیشہ ورانہ لگن کے ساتھ سرانجام دیں گی -