برطانیہ کی 28رکنی بلاک کاحصہ رہنے میں ہی بہتری ہے‘صدر اوبامہ
بدھ 3 فروری 2016 12:13
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) امریکی صدربارک اوبامہ نے برطانیہ اوریورپی یونین کے درمیان تعلق پر ہونے والی گرما گرم بحث میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈکیمرون کو بتایا ہے کہ ان کے ملک کو 28 رکنی بلاک کا حصہ رہنے میں ہی بہترین فائدہ ہے۔امریکی صدارتی دفتر وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر اوباما نے کیمرون کے ساتھ فون پر بات کی اور انہیں بتایا کہ امریکہ مضبوط یورپی یونین میں مضبوط برطانیہ کی حمایت جاری رکھے گا۔
اوباما نے ایسے موقع پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے کہ جب جون 2016ء میں یورپی یونین کی رکنیت کے حوالے سے برطانوی ریفرینڈم سے قبل ڈیوڈ کیمرون اپنی جان بخشی کروانے کے لئے برسلز سے کچھ مراعات حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔(جاری ہے)
واشنگٹن نے دنیا کے سب سے بڑے معاشی بلاک میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ملک برطانیہ کی دیرپا حمایت کی ہے اور اس نے خبردار کیا ہے کہ اگر برطانیہ اس بلاک کو چھوڑ دے گا تو یہ بلاک ٹوٹ سکتا ہے۔
ڈیوڈ کیمرون ذاتی طور پر یورپی یونین میں رکنیت کے حامی ہیں مگر انہوں نے اپنی جماعت کنزرویٹو پارٹی کے مختلف حلقوں کو منانے کی کوشش میں یورپی یونین کے کچھ قوانین میں تبدیلیوں کا مطالبہ کیا ہے۔یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے اس سے قبل برطانیہ کو راضی کرنے کے لئے اپنی تجاویز کو بیان کیا تھا جس کے نتیجے میں مذاکرات کی راہ کھل گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ولادمیر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل سامنے آگئی
-
سعودی عرب میں سب سے بڑے واٹرانٹرٹینمنٹ پارک منصوبے کا اعلان
-
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، شہباز شریف
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
-
جدہ بندرگاہ پرکوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
-
اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
اسرائیلی مخالف طلبہ کا احتجاج بیلجیم اورنیدرلینڈزتک پہنچ گیا
-
ایکواڈور کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 پائلٹ ہلاک
-
امریکا کا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی حمایت سے انکار
-
ڈونلڈ ٹرمپ پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار
-
مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.