کھیلوں سے وابستہ قومی ہیروز نے پی آئی اے کو قومی اثاثہ قرار دیدیا
جمعہ 5 فروری 2016 14:25
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 فروری۔2016ء) کھیلوں سے وابستہ قومی ہیروز نے پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے پوری دنیا میں پاکستان کی پہچان ہے اور یہ قومی اثاثہ ہے اس لئے اس مسئلے کو حکومت اور پی آئی اے کے حکام مذاکرات کے ذریعے حل کریں تاکہ اس قومی اثاثہ کو تباہ ہونے سے بچایا جاسکے ۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن حسن خان نے آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے خبریں آرہی ہیں مگر اصل بات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے ایک پاکستانی کی حیثیت سے ہمیں پی آئی اے پر فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور پی آئی اے کی انتظامیہ مل بیٹھ کر اس مسئلے کو حل کریں سابق ورلڈ سکواش فیڈریشن قمر زمان نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی موجودہ حالت کو دیکھ کر بہت دکھ ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے ایک ایسا لائحہ عمل بنایا جائے جس پر حکومت اور پی آئی اے انتظامیہ دونوں متفق ہوں تاکہ عوام کو ریلیف دیا جاسکے سابق ہاکی اولمپک شہناز شیخ نے آن لائن کو بتایا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے جس ایئر لائن نے دیگر ممالک کی ایئر لائنز کو بنایا آج اس کی حالت بہت خراب ہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ پی آئی اے میں سیاسی بھرتیوں کی وجہ سے پی آئی اے کے ملازمین کام نہیں کرتے اور ادارے کا یہ حال ہوگیا ہے حکومت پی آئی اے کے معاملے کو صحیح طریقے سے ہینڈل نہیں کیا جس کی وجہ سے یہ مسئلہ پیچیدہ ہوگیا ہے اور اس صورتحال کے پی آئی اے انتظامیہ اور حکومت دونوں ذمہ دار ہیں سابق ورلڈ سکواش چیمپئن جان شیر خان نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کو چلنے دیا جائے ورنہ یہ ادارہ تباہ ہوجائے گا ۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.