`کراچی ‘وفاقی محتسب عدالت میں مختلف محکموں کیخلاف درخواستوں کی سماعت،خاتون شہری کو 20یوم میں پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم
جمعہ 5 فروری 2016 15:09
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 فروری۔2016ء) وفاقی محتسب ریجنل آفس کے ایڈوائزر محمد یامین نے ڈپٹی کمشنر ملیر کے کیمپ آفس واقع بالمقابل سیکورٹی پرنٹنگ پریس ملیر ہالٹ مختلف محکموں کے خلاف دی جانے والی درخواستوں کی سماعت کی اس موقع پر انہوں نے خاتون شہری سبین زہرہ کی جانب سے محکمہ پاسپورٹ ملیر آفس کے خلاف دی جانے والی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے محکمہ پاسپورٹ کے مجاز افسر محمد عمر کو حکم دیا ہے کہ وہ خاتون شہری کو 20یوم میں پاسپورٹ جاری کرے تاکہ وہ بیرون ملک سفر کرسکے۔
خاتون شہری نے عدالت کو بتایا کہ جب وہ پاسپورٹ بنوانے گئی تو اسے بتایا گیا کہ آپ کے نام پر بیرونِ ملک مقیم کسی خاتون کو پاسپورٹ جاری ہوچکا ہے جب تک وہ کینسل نہیں ہوگا آپ کو پاسپورٹ جاری نہیں کیا جاسکتا۔(جاری ہے)
محتسب عدالت کے ایڈوائزر محمد یامین نے محکمہ پاسپورٹ کے مجاز افسر کو کہا کہ خاتون سبین زہرہ کے نام پر جس نے بھی قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کسی اور خاتون کو جاری کیا ہے اس میں ان کا کیا قصور ہے جس پر محکمہ پاسپورٹ کے نمائندہ افسر محمد عمر نے عدالت کو تحریری درخواست میں مذکورہ خاتون کو 20یوم میں پاسپورٹ جاری کرنے کا یقین دلایا محکمہ پاسپورٹ کے خلاف عبدالعزیز خان کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے فوری طور پر درخواست فارم جمع کرنے کا حکم دیا۔
وفاقی محتسب کے ایڈوائزر محمد یامین نے محکمہ کے الیکٹرک کے خلاف عرفان احمد خان اور محمد آصف کی زائد بلنگ سے متعلق درخواست کی بھی سماعت کی اور محکمہ کے الیکٹرک کے سینئر افسر معروف سولنگی کی مشاورت سے بجلی کے بل میں کٹوتی کرکے درخواست گذاروں کو فوری انصاف فراہم کردیا جبکہ محکمہ ریلوے کے کارکن نسیم گِل کی درخواست پر محکمہ ریلوے کے متعلقہ افسر سے سوال کیا کہ درخواست گذار کو ریلوے کا جو کواٹر الاٹ ہونا ہے اس پر جس کا قبضہ ہے وہ کب تک چھڑالیا جائے گا جس پر ریلوے کے افسر نے تحریری جواب دیا کہ غیر قانونی قبضہ جلد از جلد چھڑا کر اسے الاٹ کردیا جائے گا۔ وفاقی محتسب کی عدالت میں جب پاکستان اسٹیل کے ریٹائرد ملازم نے اپنے بقایاجات کی عدم ادائیگی کی شکایت کی تو پاکستان اسٹیل کی جانب سے افسر قانون نے مالی مشکلات سے عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ متعلقہ وزارت سے 3ارب 42کروڑ روپے اس مقصد کیلئے مانگے گئے ہیں جوں ہی حکومت کی طرف سے ادائیگی ہوگی ریٹارڈ ملازمین کو ادائیگی کردی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.