ترکی سرحد پر موجود شامیوں کو پناہ دے،یورپی یونین کے رہنماؤں کا مطالبہ
پناہ گزینوں کو اْن کی سرحد ہی میں خوراک اور رہائش فراہم کی جا رہی ہے، انھیں سرحد عبور کرنے کی ضرورت نہیں ،ترکی
اتوار 7 فروری 2016 14:29
برسلز/ نقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 فروری۔2016ء ) یورپی یونین کے رہنماؤں نے ترکی پر زور دیا ہے کہ وہ شام کے علاقے حلب میں تازہ حملوں کے بعد جان بچا کر نقل مکانی کرنے والے تقریباّ 35 ہزار مہاجرین کو پناہ دیں۔شام کے سب سے بڑے شہر حلب کے قریب حکومتی فورسز اور باغیوں کے درمیان جاری لڑائی میں تیزی آئی ہے اور حکومتی دستے باغیوں کے اس اہم ٹھکانے کے گرد گھیرا تنگ کر رہے ہیں۔
شام میں جاری خانہ جنگی اور انسانی حقوق پر نظر رکھنے والی برطانیہ میں مقیم تنظیم ’سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس‘ کے مطابق جمعے کو رتیان نامی قصبے کے نواح میں ہونے والی لڑائی میں دونوں جانب سے تقریباً 120 جنگجو مارے گئے ہیں۔شامی پناہ گزین گذشتہ دو دنوں سے ترکی سے متصل شام کی سرحد پر اکٹھے ہو رہے۔(جاری ہے)
یورپی یونین کی خارجہ اْمور کی سربراہ فیدریکا موگیرنی کا کہنا کہ یہ قانونی کے بجائے اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ پناہ گزیبوں کو تحفظ فراہم کریں۔
ترکی کا کہنا ہے کہ پناہ گزینوں کو اْن کی سرحد ہی میں خوراک اور رہائش فراہم کی جا رہی ہے۔ اس لیے انھیں سرحد عبور کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔اگرچہ ترکی کا کہنا ہے کہ وہ شامی مہاجرین کی مدد کرنے کو تیار ہے، لیکن اطلاعات کے مطابق ترکی نے شام کے ساتھ اپنی سرحد بند کی ہوئی ہے۔گزشتہ چند دنوں کے دوران روسی فضائیہ کی بمباری کے بعد شام کی سرکاری فوج کو حلب کے علاقے میں باغیوں کے خلاف کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔جمعے کو شام کے سرکاری ٹیلی ویڑن کا کہنا تھا کہ حکومت کی حامی طاقتوں نے حلب کے شمال میں رتیان کے قصبے سے باغیوں کو پیچھے دھکیل دیا ہے اور اب رتیان حکومت کی حامی فوجوں کے ہاتھ آ گیا ہے۔ترکی سے بی بی سی کے نامہ نگار مارک لوون کا کہنا ہے کہ جمعے کو حلب کے علاقے سے نقل مکانی کر کے ترکی چلے جانے کے خواہش مند مہاجرین نے جمعے کی رات سرحد کے قریب عارضی پناہ گاہ میں گزاری لیکن ترکی نے مرکزی راستہ بند رکھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
-
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اب کہا، پی ٹی آئی تو پہلے دن سے جوڈیشل انکوائری کا کہہ رہی ہے
-
آپ محافظ ہیں مالک نہیں
-
مشرقی افریقہ میں غیر معمولی سیلابوں سے لاکھوں لوگ بے گھر
-
گوگل نے پاکستان میں مصنوعی ذہانت (AI) کی مہارت کو فروغ دینے کے لیے اپنی سپورٹ دگنی کردی
-
شعبہ صحت میں 145 ارب روپے کی لاگت سے 7 میگا پراجیکٹ زیر تکمیل ہیں: مریم اورنگزیب
-
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخواہ میں دو الگ الگ آپریشن ، 6دہشتگرد مارے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.