بھوٹان کے نئے ولی عہد کی پیدائش،شاہی محل میں جشن ،تاحال بچے کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا
اتوار 7 فروری 2016 15:35
تھمپو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 فروری۔2016ء )بھوٹان کے شاہی جوڑے نے اپنے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کا اعلان کردیا، یہ بچہ ہمالیائی اقوام کا ولی عہد ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق بھوٹان کے شاہی خاندان کے میڈیا آفس سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ولی عہد شہزادہ ہے جس کی پیدائش جمعے کو دارالحکومت تھمپو میں واقع لنکانہ محل میں ہوئی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہی خاندان کے افراد عزت مآب شہزادے کی ولادت پر بہت خوش ہیں۔(جاری ہے)
خیال رہے کہ 2011 میں بھوٹان کے بادشاہ جگمے وینگ چْک نے جیسٹن پیما نامی خاتون سے شادی کی تھی جن کا تعلق کسی شاہی خاندان سے نہیں تھا۔شاہی جوڑنے نے ابھی بچے کے نام کا اعلان نہیں کیا۔شاہی جوڑے کے بچے کی ولادت کے بعد بھوٹان کا پہلا دورہ کرنے والے شاہی جوڑوں میں ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج شامل ہوں گے جو موسم بہار میں بھوٹان کے سرکاری دورے پر جائیں گے۔
بھوٹان کے بادشاہ جگمے وینگ چْک نے بھارت اور برطانیہ میں تعلیم حاصل کی ہے۔ وہ سنہ دو ہزار چھ میں اپنے والد کی بادشاہت سے علیحدگی کے بعد ملک کے بادشاہ بنے۔واضح رہے کہ مارچ سنہ دو ہزار آٹھ میں بھوٹان میں آئینی بادشاہت قائم ہونے کے بعد بادشاہ نے اپنی اختیارات چھوڑ دیے تھے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.